متفرق

گلگت میں قراقرم انوویشن سمٹ اختتام پزیر، نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر اقبال

گلگت( فرمان کریم) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ رضا کاروں کو قد رکی نگاہ سے دیکھنا چاہیے میں دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔سیاست بھی کروں گا جھوٹ بھی نہیں بولوں گایہ میرا اصول ہے ۔ گلگت بلتستان کے یوتھ میں خدا داد صلاحیتں موجود ہیں انکی صلاحیتوں سے ہمیں بھر پور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ دینور بیلی پل کے ڈیزائن میں این سی اے میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کی مدد سے بہتری لائی جارہی ہے۔ تاکہ اس سے سیاحت میں اضافہ ہو سکے۔

DSC_0417 copy

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی میں منعقدہ سمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور صوبائی حکومت ان پیشہ ور طلباء وطالبات کے ساتھ مل کر مذید اقدامات اُٹھا ئے گی۔ حکومت اور نوجوان مل کر اس علاقے کی مفاد میں کام کریں گے تو ہمارا خطہ خوشحال ہو گا۔ اور گلگت بلتستان کو امن کا گہورا بنائیگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ یوتھ معاشرے کی آنکھ ہو تی ہے۔ معاشرے کی تعمیر وترقی میں نوجوان نسل کا بڑا اہم کردار ہو تا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں سے استفادہ حاصل کر کے خطے کو آگے بڑھائیں۔

DSC_0424

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے جیمز اینڈ منرلز اقبال حسن نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پورے ملک میں ترقی آئیگی۔ اس کے لئے نوجوان اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ وزیراعظم کے دورہ گلگت اور دینور میں فائبر آپٹک کے افتتاح سے علاقے میں مواصلات کا نظام بہتر ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے گلگت بلتستان کے ساتھ زیادتی کیا تھا سابقہ دورمیں نظام تعلیم کو تباہ کر کے رکھ دیا تھااب ہماری حکومت اداروں کو فعال بنانے میں کوشاں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائز احسام اللہ بیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات پر اگر حکومت توجہ دے تو یہ طلباء وطالبات اس خطے کی تقدیر بدلے گے۔تقریب کے اختتام پر خالدہ عزیز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔DSC_0408

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button