نوجوان

گنگچھے سے تعلق رکھنے والی یوتھ پارلیمینٹیرین سحر عباس ایڈووکیٹ دو ہفتوں کے لئے سوڈان روانہ

اسلام آباد۔۔۔(رپورٹ:امرخان جونئیرشگری سے) ضلع گنگچھے سے تعلق رکھنے والی یوتھ پارلیمنٹرین نیشنل یوتھ اسمبلی سحرعباس ایڈووکیٹ دو ہفتہ کے دورے پرسوڈان روانہ۔ دورے کی دعوت سوڈان حکومت نے دی ۔سوڈان میں قیام کے دوران وہ یوتھ وفود، سول سوسائٹی،سوڈان خکومتی شحصیات اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گی۔

سحر عباس ایڈوکیٹ سوڈان حکومت کی دعوت پر سوڈان کا دورہ کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ہیں۔

سحر عباس اس دوران وڈان یوتھ فورمز سے بھی خطاب کریں گی اور یوتھ ڈولپمنٹ کے موضوع پر لیکچر بھی دیں گی۔بینبظر انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر صحافوں سے گفتگو کرتے ہوئے سحر عباس نے کہا کہ کہ نیشنل یوتھ اسمبلی ضلع گنکچھے کے ایک سرگرم رکن ہونے کے ناطے میں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی ۔مجھ ابھی میں سوڈان کی ریاست کا دورہ کرنا موقع دیا گیا ہیس وقت کل آبادی کا۶۵ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے،گلگت بلتستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت اور ذہین ہیں ،تعلیم کا میدان ہو یا عملی زندگی کا میدان ہماری خواتین نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہیپاکستان کے نوجوان زہین اور باصلاحیت ہیں اور خطہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ۔۔مستقبل کے لیڈران کا یہ حاندان معاشرے کے ہزاروں باصلاحیت نوجوانوں کے اندر فکر و عمل کی نئی قسمیں نئی راہیں متعین کرنے اور معاشرے سے منفی سوچ اور نفرت کے نفوس مٹانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button