گلگت، پولیس جوانوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دو ڈوبتے طالبعلموں کی زندگیاں بچا لیں

گلگت، پولیس جوانوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دو ڈوبتے طالبعلموں کی زندگیاں بچا لیں

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (محمد عیسی حلیم) پولیس جوان کنوداس پی ڈبلیو ڈی آفس کے قریب دریائے گلگت کی تُند و تیز اور بے رحم موجوں کی نذر ہونے والے 2 طالب علموں کی جانیں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر بچا نے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو طالبعلموں دانش ولد خوشحال اور عدنان ولد حسین کو دریا میں میں ڈوبتے دیکھ کر کمال جرات کا مظاہرہ کیا اور فوراً کاروائی کر کے  دونوں کو بچا لیا۔ تندہی اور جرات کے اس مظاہرے سے متاثر ہو کر موقعے پر موجود افراد نے پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

WhatsApp-Image-20160522 (1)زندگیاں بچانے کے اس بہادرانہ مشن میں ایس آئی پی عبدالرحمن کے علاوہ ریکروٹ سپاہی احسان اللہ نمبر 29 اور ریکروٹ سپاہی شمس اللہ نمبر 21 شامل تھے۔

اس موقعے پر موجود شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات بھی دئیے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔