گلگت بلتستان

انتخابات کے بعد گوجال کو سب ڈویژن، شناکی کو تحصیل بنایا جائے گا، اگلے انتخابات سے قبل گوجال کو اسمبلی میں نشست دی جائے گی، وزیر اعلی کی یقین دہانی

ہنزہ ( اجلال حسین ) حلقہ نمبر6ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار شاہ سلیم خان کی حمایت کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ و پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان بھی میدان میں آگئے۔ ہنزہ کے علاقہ ناصرآباد علی آباد اور بالائی ہنزہ (گوجال) کے تحصیل ہیڈ کواٹر گلمت میں انتخابی جلسوں سے خطاب میں انہوں نے کہا ہم الیکشن کمیشن کے کسی بھی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ میں بطور وزیرا علی نہیں بلکہ صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی حثیت سے آیا ہوں ۔ہماری پارٹی نے سلیم خان کو نامز د کیا اِس حلقے میں الیکشن لڑنے کے لیے اِس لیے ہماری پارٹی کے ہر کارکُن اور ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے ۔کہ ہم سلیم خان کو سپورٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایسی افوائیں اڑائی ہیں کہ ہم آزاد امید وار کی حیثیت سے لڑنے والے ایک شخص کی حمایت کررہے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ہماری پارٹی کی طرف سے نامزد امید وار سلیم خان کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں اور ہہیں توقع ہے کہ ہنزہ کے عوام شیر پر مہر لگا کر ہنزہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال دینگے۔

انہوں نے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر آباد کا دیرینہ مطالبہ پانی کی فراہمی کا ہے پچھلے دس سالوں سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا خدا کی فضل کرم سے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ٹھیکدار کو 30فیصد رقم میں اضافہ کر لیا ہے ایک سال کے اندر اند ر اپنے ہاتھوں سے اس منصوبے کا افتتاح کرینگے جبکہ دوسری جانب ناصر ‘آباد میں سپورٹس سیٹڈیم ، ڈسپنسری پر کام کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ ،میں دو ماڈل سکول کا درجہ دے رہے ہیں اور ایک سکول پر تین کروڑ روپے خرچ ہو نے والے ہیں، اس سال دو سکولوں کو ماڈل کا درجہ دینگے جبہ آئندہ سال دوسکولوں کو ماڈ ل کا درجہ دینگے۔

وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گیں، اس وقت وفاق میں بھی ہماری حکومت ہے اور صوبے میں بھی پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ہم ہنزہ کے عوام سے پر امید ہے کہ 8جون 2015کی طرح 28مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے نا مز دا میدوار میر سلیم خان کو کامیاب کرکے ہنزہ کی 13254079_10207474523159076_1994311851717216849_n ترقی میں مزید اضافہ کرینگے۔

پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر نے گلمت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اعلانات کی حد تک کامنہیں کرتے بلکہ اس پر عملدار کو یقینی بناتے ہیں، جس طرح میاں محمدنواز شریف نے نہ صرف ہنزہ ، نگر شگر کھرمنگ کو اضلاع کا وعدہ کیا بلکہ اس پر عملد ر آمد بھی کیا۔ لیکن اس کے بدلے میں شگر اور کھر منگ میں پاکستان مسلم ،لیگ ن کو کامیابی نہیں ملی پھر میاں صاحب کی جانب سے کئی وعدے پوار کر دیے ہیں۔ اسی طرح میں یہاں پر کوئی نیا اعلان نہیں کروں گا بلکہ اعلانات کو پورا کر نے کی یقین دہا نی کر واتا ہوں۔

13239933_10207474570560261_1253241325954641428_n

انہوں نے کہا کہ جی بی کا بینہ نے فیصلہ کیا تھا دو ماۃ قبل کہ بالائی ہنزہ، گوجال، جو کہ تحصیل ہے کو سب ڈو ثیرن کا درجہ دیا جائے گا، اسلئے انتخابات کے فوراًبعد شناکی کو تحصیل اور گوجال کو سب ڈویثرن بنانے کا نو ٹیفکیشن نکل آئیگا جبکہ ہنزہ کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اضافی نشست دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل گوجا ل کو ایک نشست دی جائے گی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہے اس لئے ہم یہاں پر کوئی نئی اعلان نہیں کر ینگے بلکہ انتخابات کے بعد ہم دوبارہ ہنزہ کا تفصیلی دورہ کرینگے جس میں عوام کے باقی مسائل سننے گے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہنزہ کا دورہ کرنے سے پہلے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو باقاعدہ درخواست دیکر آئے ہیں، اور اس دورے کی ہمیں اجازت بھی  ملی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر حافظ حافیظ الرحمن نے ہنزہ کے علاقے مرتضیٰ آباد مین انتخابی کمپین افس کا افتتاح کیا اس موقع پر عوام مرتضیٰ آباد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہنزہ مرتضی آباد کے عوام نے اس سے قبل بھی پاکستان مسلم لیگ نون کا ساتھ دیا ہے اور انشاللہ اس ددفعہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا امیدوار کو کامیاب کرینگے انہوں نے کہا کہ اپنی مدد اپ ہونے والی واٹر انید سنیٹریشن کے منصوبے کے لئے دیڈھ کروڈ روپے دینے کا بھی یقین دہانی کرایا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button