گلگت بلتستان

ضلع گانچھے کے گاوں براہ میں معاشی تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہوکرخود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج

گانچھے (محمد علی عالم) گزشتہ دنوں براہ گاؤں میں غربت اور گھریلو پریشانی سے تنگ آ کر خود سوزی کرنے والی خاتون ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے مالی امداد کی اپیل کیا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی شوہر کا انتقال ہو چکاہے اس کے چھے بچے میں اور گھر میں کفالت کرنے والا کوئی نہیں ہے جس وجہ سے خاتون نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی ،جس کے بعد اسکی جسم کے تقریباً آدھا حصہ متاثر ہو گیا ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو سے ابتدائی طبی امدادکے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی علاج جاری ہے رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی علاج کے لئے ساٹھ ہزار روپے کی فوری ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر طارق حسین اورسوشل ویلفیئر آفسر غلام بنی نے فوری طور پر بیس ہزار روپے کا بندوبست کیا مزید چالیس ہزار روپے درکار ہے متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بچوں اور گھریلو اخرات کو پورا کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر مالی امداد کی جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button