گلگت بلتستان

ہنزہ بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیرپرسن ماروی میمن اور وزیر اعلی حکمران جماعت کے نامزد امیدوار کے انتخابی کمپین میں مصروف

 ہنزہ (اکرام نجمی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور چیرمین بے نظیر انکم سپورٹ کے چیر پرسن ماروی میمن نے ضمنی انتخابات میں اپنے حمایت یافتہ پارٹی امیدوار شاہ سلیم خان کے کمپین کے سلسلے میں ہنزہ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران ناصر آباد شیناکی ،علی آباد اور گلمت گوجال میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا

علی آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ میں چیف منسٹر کی حیثیت سے نہیں بلکہ پارٹی کے صدر کی حیثیت سے ہنزہ کا دورہ کررہا ہوں ہنزہ پڑھے لکھے لوگوں کا ضلع ہے آج سے چار پانچ سال پہلے یہاں کے لوگوں کے ساتھ انتہائی زیادتی کی گئی ہنزہ کے چند نوجوان اپنے حقوق کیلئے سٹرک پر نکلے تھے ان پر تشدد کیا گیا اور دو قیمتی جانیں ضائع ہوگئی آج میں بھی چیف منسٹر ہوں اور ہر گاوٗں میں جاتاہوں لوگ میری گاڈی روکتے ہیں میں انکی مسائل سنتا ہوں ان سے بات کرتا ہوں آج میں جس جگہ سے آپ سے مخاطب ہوں اسی جگہ ایک باپ اور بیٹے کو شہید کیا گیا اور ہنزہ کے 70نوجوانوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے میں نے ذاتی طور پر انکی ضمانتیں لیں۔ ہنزہ وہ خطہ ہے جہاں پر کبھی دفعہ 144کی بھی خلاف ورزی نہیں ہوتی تھی

13237840_10206183795221217_1973243798996122413_n

انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ 6کا پارٹی امیدوار سلیم خان ہے مسلم لیگ کے لوگ سلیم خان کو ووٹ دینگے کرنل عبید صاحب سے ہمارے ذاتی تعلقات ضرور ہیں لیکن وہ مسلم لیگ کا ہرگز امیدوار نہیں ہے مسلم لیگی اور ہنزہ کے عوام صرف سلیم خان کو ہی ووٹ دیں۔

میں وعدہ کرتا ہوں کہ سلیم محل میں نہیں ہوگا علی آباد سکریٹریٹ میں ہوگا باباجان کا نام لیے بغیر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ایک ہمارا بھائی آج جیل میں ہے اس پر سابقہ حکومت نے مقدمہ دائر کیا اگر یہ صوبائی حکومت کے اختیار میں ہوتا تو وہ جیل سے باہر آپ کے درمیان موجو د ہوتا اس کا کیس عدالت میں ہے اور عدالت ہی اسکا فیصلہ دیگا اگر بابا جان کسی تھانے میں ہوتے کسی ایس پی کے پاس ہوتا تو خدا کی قسم میں اسکو رہا کرتا اور آج اپکے سامنے الیکشن لڑتا آج بھی ہمارا یہی موقف ہے کہ سیاسی لوگوں کے ساتھ سیاسی طور پر ڈیل ہونا چاہیے انکو پابند سلاسل نہیں ہونا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گوجال کو سب ڈویژن کا فیصلہ ہوچکا ہے جس کا الیکشن کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا اس کے علاوہ اگلے الیکشن میں ہنزہ کو دو نشستیں ضرور ملیں گیں۔ اس کے علاوہ عطا آباد جھیل پر 27میگا واٹ بجلی کا پروجیکٹ بھی وزیر اعظم نے منظور کی ہے ضلع ہنزہ کیلئے نئے مالی سال میں 250پوسٹوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں ہونگی  ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button