سیاست

بابا جان کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کی سازش ہو رہی ہے، رہنماوں کی گلگت میں پریس کانفرنس

گلگت(ارسلان علی)پاکستان عوامی ورکز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری فارق طارق ،صوبائی رہنماء و سربراہ کورڈینیٹرضمنی الیکشن سلطان مدد ،انجینئر امان اللہ اور اے ڈبلیوپی ہنزہ کے صدر ظہور الٰہی نے پیر کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامریڈ بابا جان کو ضمنی انتخابات سے باہر رکھنے کے لئے حکمرتی مشینری بھرپور استعمال ہورہی ہے اور ضابطہ اخلاق کے دھجیاں اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت میں حلقہ 6ہنزہ کے پراجیکٹس پر اعلانات کئے اور ساتھ ہی ساتھ صوبائی حکومت کے سربراہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اس ساز ش میں برابر کے شریک ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے ہنزہ کا دورہ کرکے اپنے امیدوار کی انتخابی کی مہم چلارہے ہیں ۔بینظیر انکم سپورٹ پراگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن بھی انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ گلی گلی اور محلہ محلہ تقسیم کرکے باباجان کو ہرانے کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہیں الیکشن کمیشن انکھیں کھول کر ماری میمن کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ہونے کے باوجود الیکشن کمیشنر کا ایکشن نہیں لینا معنی خیز ہے اور لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن دھنیاکھا کر سویا ہے ،ان کے کان پر جون بھی نہیں رینگ رہی وہ فی فار آل کے مقولے پر کام کرکے حکومتی امیدورا ر کو فائدن پہنچارہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے کہ 25تاریخ کو عدالت سے ہمارے حق میں فیصلہ آجائے گا ۔

عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ظفر اقبال مسلم لیگ ن کی ٹیون پر رقص کررہے ہیں اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کو قبول کرنے کے بجائے سپریم ایپلٹ کورٹ میں اپیل کی جو قانونی طور پر نہیں کی جاسکتی تھی ۔انہوں نے کہا یہ بات واضع ہوچکی ہے کہ ہنزہ کے محنت کش اور حق پرست عوام باباجان کے ساتھ ہیں اور ان کے انتخابی مہم میں ہزاروں نوجوان دن رات کام کررہے ہیں ،ہر طرف باباجان کا زور ہے جس سے حکمران طبقات میں کھلبلی مچ گئی ہے اورکرپٹ اور عوامی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے حکمران باباجان پر جھوٹے الزمات لگا کر اپنے آپ کو صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے حکومت میں آنے سے قبل یہ واعدہ کیا تھا کہ ہم اقتدار میں اکر باباجان کے اپر لگائے گئے کیسز کو واپس کرکے ان کو رہائی دلائینگے اور سانحہ علی آباد پر بنے والی جوڈیشل انکوائری کو منظرعام پر لایا جائے گا لیکن ان کی حکومت بنے 8ماہ گزرجانے کے باوجود ان کے واعدے وفا نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر پوسٹل بیلٹ کی تاریخ ختم ہوجانے کے باوجو ابھی تک ن لیگ کے لوگوں کی درخوستیں وصول کررہے ہیں اور ان سے اس حوالے معلول کرنے کی کوشش کرنے پر کوئی جواب نہیں دیتے ہیں اور الٹا ہمارے کارکنوں کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button