متفرق

تھور ہربن حدود تنازعہ کا فیصلہ تاخیر کا شکار، تیس مئی کو دوبارہ جرگہ ہوگا

چلاس(مجیب الرحمان)تھور ہربن حدود کا فیصلہ پھر تاخیر کا شکار ،قاضی نثار کی قیادت میں تھور کے عمائدین کی کمیٹی اور جرگہ ممبران کی ہربن کے عمائدین سے بصری میں ملاقات ،تفصیلی گفت و شنید کے بعد بھی حدود کے تعین پر اتفاق نہ ہوسکا۔جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دوبارہ جرگہ تیس مئی کو ہوگا ۔جس میں حتمی طور پر حدود کا فیصلہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصلہ کیا گیا تھا کہ منگل کے روز حدود کا فیصلہ کیا جائے گا۔مگر دونوں فریقین کی جانب سے حدود کے تعین پر اتفاق نہ ہوسکا جس پر دوبارہ جرگہ تیس مئی کو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button