جرائم

چلاس بازار سے دو افراد کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

چلاس(کرائم رپورٹ)مین بازار سے دو افراد کو اسلحے کی نوک پر اغوا کرنے کی کوشش دیامر پولیس نے ناکام بنادی۔چار اغواکار اسلحہ سمیت گرفتار مغوی بحفاظت بازیاب ،اغوا کاروں کے خلاف مقدمات درج قانونی کاروائی جاری۔ذرائع کے مطابق دن دیہاڑے اسلحے کی نوک پر ملزمان حیدر ولی بہادر خان پسران بابر خان، رحمت اللہ ولد سیف اللہ،سید امان ولد آدم خان ساکنان بھاشا کوہستان نے اسلحے کی نوک پر دو بھائیوں عمریار اور سراج الدین ساکنان کھنر کو گاڑی نمبر PSH 184میں چلاس بازار سے کوہستان لیجانے کی کوشش کرتے ہوئے شاہراہ قراقرم پہنچے۔اسی اثناء میں سٹی تھانہ چلاس کو اطلاع ملی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور کی قیادت میں اے ایس آئی شاہ ولی،حوالدار کریم داد اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک فائیو شارٹ رائفل اور تیس بور پستول بھی برآمد کرکے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کے کے ایچ میں اسلحہ برآمدگی جبکہ سٹی تھانہ چلاس میں 365/34کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابو دونوں فریقین میں رشتے کے معاملے پر چپقلش تھی جس پر ملزمان دونوں بھائیوں کو اغوا کر کے کوہستان لیجانا چاہ رہے تھے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کاروائی پر خراج تھسین پیش کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button