عوامی مسائل

اقتصادی راہداری کی کامیابی گلگت بلتستان میں قیامِ امن کے ساتھ مشروط ہے، ڈپٹی سپیکر جعفراللہ

اسلام آباد(پریس ریلیز) ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ نے بتایا کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی گلگت بلتستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے۔اگر گلگت بلتستان میں آگ لگ گئی تو نہ صرف یہ اہم منصوبہ کا خواب چکناچور ہوگا بلکہ پورا پاکستان اس کے لپیٹ میں آئے گا۔وہ اسلام آباد میں بین لمسالق کانفرنس سے خطاب کرہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گلگت کی امن کو دیگر صوبوں کے چند علمائے کرام نے خراب کی تھی۔اب ان کی ہی زمداری بنتی ہے کہ وہ گلگت ائے اور امن کا درس دیں۔ جب گلگت کی حالات خراب تھی بعض علمائے کرام نے امن کا درس دیکر اہم کردار بھی ادا کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے علمائے کرام بھی گلگت کا بھی دورہ کریں اور پائیدار قیام امن کیلئے کام کریں۔اور ان تمام فورمز میں گلگت بلتستان کے علماء کو بھی نمائیندگئی دی جائے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید بتایا کہ اسطرح کی کانفرنسسز اور سیمنار ز وقتا فوقتا منعقد کروانا چاہے اس سے اچھے اثرات مرتبہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا وفد کو ایران اور سعودی عرب بھی جانا چاہیے۔ جس سے مزہبی ہم اہنگی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے امن کیلئے مساجد بورڈ کا قیام عمل میں لائے اور اسمبلی سے مساجد بورڈ ایکٹ پاس کی ۔جس سے اچھے نتائج مل گئے۔ اخر میں انہوں نے پاکستان بھر میں مکمل قیام امن کیلئے تجاویز بھی پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button