تعلیم

ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول حسین آباد ہنزہ میں "ماں تجھے سلام” کے عنوان سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

ہنزہ(اسلم شاہ) آغاخان ڈی ۔جے سکول حسین آباد ہنزہ میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ماں تجھے سلام کے عنوان سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں سکول کے طلباء اور ان کے والدین کے علاوہ اہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف نغموں ،ڈراموں ،خاکوں اور تقاریر کے زریعے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اورطلباء مختلف نغموں او ڈراموں کی صورت میں اپنے ماؤں کو خراج تحسین پیش کی،اس موقعے پر ماؤں نے سکول کی جانب سے ایسے پروگرام کے انعقاد کو ایک خوش آئند اقدام قررار دیتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگراموں سے نئے نسل میں ہماری دینی اور سماجی اقدار منتقل ہوتی ہیں اور والدین خاص کر ماؤں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماؤں کو اپنے کردار کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے اور بچوں میں اپنے ماں باپ کی عزت و احترام کا جزبہ فروغ پاتاہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ڈی جے ہائی سکول حسین آباد ہنزہ امام یار بیگ نے کہاکہ ایک پڑھی لکھی عورت یا لڑکی ایک پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے ا ور جب تک خواتین تعلیم کی میدان میں ترقی نہیں کرینگے تب تک علاقہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔
انہوں نے مذید کہاکہ آج کی بیٹی کل کی ماں ہے اور اگر آج کی بیٹی پڑھی لکھی ہوگی تو کل کی ماں بھی تعلیم یافتہ ہوگی اور اس طرح کل کا معاشرہ بھی تعلیم یافتہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اسلام بھی معاشرے میں خواتین کو برابری کا مقام دیتا ہے آج اُن معاشروں نے ترقی کی ہے جہاں خواتین اور ماں تعلیم یافتہ ہیں۔آج کے اس پروگرام کا مقصد اُن ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کی محنت اور کوشش کی وجہ سے ہی آج ہم اس مقام پر ہیں اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرنے لیے ہم یہاں پر جمع ہیں۔
تقریب اس دن کے مناسبت سے تقاریر اور خاکے پیش کئے گئے اور ننھے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button