لیگی امیدوار کی ساکھ بنانے کے لئے سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے، عزیز احمد رہنما پی ٹی آئی

لیگی امیدوار کی ساکھ بنانے کے لئے سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے، عزیز احمد رہنما پی ٹی آئی

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (پ ر) ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے التواء سے گورنر گلگت بلتستان بھر پور فائدہ اٹھانے لگے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کے التواء کی خبر کے بعد ہی وہ گزشتہ دو دنوں سے بالائی ہنزہ یعنی گوجال میں اپنے بیٹے سلیم خان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے دن رات متحرک ہے اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہاہے۔ اس سے قبل ممبر قومی اسمبلی و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن، ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ ، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان اور وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کو اس مقصد کے حصول کیلئے استعمال کیا مگر ہر انھیں ہر جگہ ذلت اٹھانی پڑی۔ انھوں نے کہا کہ گوجال کے لوگ بالخصوص اور ہنزہ بھر کے لوگ باالعموم یہ فیصلے کر چکے ہیں کہ وہ اپنی نمائندگی اس بار کسی بدنامِ زمانہ شخص کو نہیں دیں گے۔ لہذٰہ میر غضنفر علی خان کی یہ ساری کوششیں بے سود ہیں وہ چاہے جتنی سرکاری وسائل استعمال کریں لوگ باشعور وچکے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔