متفرق

سیاست ہنزہ میں، لیکن پریس کانفرنس گلگت میں!

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )گھر کی مرغی دال برابر اس محاورے کا عملی تصویر نوزائیدہ ضلع ہنزہ کے صحافیوں پر پوری طرح صادق آئی ہے کیوں کہ مقامی سیاستدان سیاست تو ضلع ہنزہ میں کرتے ہیں لیکن نیوز کانفرنس گلگت میں حالانکہ ہنزہ میں مقامی میڈیا سے وابستہ عامل صحافیوں نے اپنی مدد آپ :پریس کلب،، قائم کیا ہے اور تمام قومی اور ریجنل اخبارات اور نیوز چینلز کے نمائیدے موجود ہونے کے باوجود سیاستدان جس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے بڑی سیاسی جماعتوں کے علاوہ ترقی پسند پارٹی کے لیڈر بھی گلگت میں پریس کانفرنسز کرتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے مقامی صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جو ایک منفی اور صحافت کش رُجحان ہے اس حوالے سے ہنزہ پریس کلب کے صدر اجلال حسین اور جنرل سکریٹری اکرام نجمی نے اپنے مشترکہ بیان میں سیاستدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی صحافی برادری کی حوصلہ افزائی کریں جس سے صحافت کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو مناسب طور پر منظر عام پر لانے اور عوامی مشکلات کے حل کی راہ ہموار ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button