متفرق

صوبائی حکومت ہنزہ کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، وزیر تعمیرات کی ہنزہ ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے وفد سے گفتگو

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہنزہ کی تعمیر و ترقی کو اپنا فرض سمجھتی  ہے۔ہنزہ اگر ترقی کریگا تو سیاحت کے شعبے پروان چڑھے گا۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے آنے سے گلگت بلتستان میں ٹورزم کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں ہنزہ ڈولپیمنٹ نیٹ ورک کے چیئرمین راجہ شہبازخان، جنرل سیکرٹیری بابر خان اور انجینئر خوش جان سے دوراں ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سابق دور میں ہنزہ کو مکمل نظرانداز کیا گیا تھا۔ ان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہنزہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ہنزہ میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ بہت جلد حلقے میں میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ اکنامک کوریڈور میں ہنزہ کی نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ اور وہاں کے عوام بھر علاقے میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔صوبائی حکومت سنٹر ہنزہ میں صاف پانی کی قلت کو دور کرنے میں کوشاں ہے انشا اللہ بہت جلد سنٹر ہنزہ میں پانی کی قلت کو دور کیا جائے گا۔ اور ہنزہ بالا چپورسن روڈ کے توسیعی منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

ملاقات میں چیئرمین ہنزہ ڈولپیمنٹ نیٹ ورک راجہ شہباز خان اور جنرل سیکرٹیری بابر خان نے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کو حلقے میں ترقیاتی کاموں اور عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔چیئرمین نے کہا کہ سنٹرل ہنزہ میں واٹر چینل علی آباد تا حیدر آباد کی تعمیر سے پانی کے مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ اس سلسلے میں چین کی ایک پرائیویٹ کمپنی پاک سانو بزنس منیجمنٹ پرائیویٹ لمینڈ نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ اس واٹر چینل کی تعمیر سے حسن آباد نالے تاحیدر آبادتک پانی کی قلت کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکے گا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ چپورسن روڈکی تعمیر بھی ناگزیز ہے صوبائی حکومت اس روڈکی تعمیر میں اپنا کرداد ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button