عوامی مسائل

ڈیسزاسٹر منیجمنٹ فورم آفات کے دوران اہم کردار ادا کرے گا، وحید شاہ، ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈیم ایم اے

گلگت(پریس ریلیز) ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے وحید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر منجمنٹ فورم آفات کے دوران اہم کر دار ادا کریگا،پیر کے روز ڈیزاسٹر منجمنٹ فورم کے پہلے باقاعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں آفات کے دوران مختلف فلاحی اداروں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں ان تمام اداروں کو ڈیزاسٹر منجمنٹ فورم کے پلیٹ فارم پر مل کر آفات کا مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا، تاکہ آفت زدہ افراد کو حقیقی معنوں میں امداد مہیا کی جا سکے ، اس دوران مستقبل میں کسی بھی قسم کے آفاتی صورت حال سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی بھی کی گئی ، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان ، ہلال احمر گلگت بلتستان ، فوکس، آغاخان پلاننگ، اے کے آرایس پی، رہنما فاونڈیشن ، اے کے ایچ ایس اور ڈی پی اے پی کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کی سابقہ کارکردگی، مستقبل کی تیاری ، وسائل اورطریقہ کار کے متعلق بریفنگ دی، تمام فلاحی اداروں کے زمہ داران نے اس موقع پر جی بی ڈی ایم اے کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button