کھیل

سندھ نے اسلام آباد کو ہرا کر بین الصوبائی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا، بلوچستان کی تیسری پوزیشن

گلگت (پ ر) بین الصوبائی انڈر17فٹ بال چمپئن شپ میں سندھ نے اسلام آباد کو1گول سے شکست دے کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اس فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان جبکہ میر محفل پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل ، معاون خصوصی عابد علی بیگ، فاروق میر تھے جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسن علی سمیت بورڈ کے عملے نے بھرپور شرکت کی معاون خصوصی فاروق میر نے تمام ٹیموں کے اعزاز میں عشائے دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ اور گلگت بلتستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی میں بین الصوبائی انڈر17فٹ بال چمپئن شپ 2016ء کے سلسلے میں گلگت سٹی پارک میں سندھ اور اسلام آباد کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے مابین مقابلے سے سینکڑوں شائقین لطف اندوز ہوئے جبکہ سندھ نے اسلام آباد کو0کے مقابلے میں 1گول سے شکست دے کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مابین ٹکراؤ ہوا جس میں بلوچستان نے پلنٹی ککس پر گلگت بلتستان کو1گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی آخر میں تمام مہمانان نے تمام صوبوں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button