سیاحت

مشہور و معروف سیاحتی مقام فیری میڈوز تک جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

چلاس(مجیب الرحمان)ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز فیری میڈو کی سڑک خستہ حالی کا شکار،ٹرانسپورٹرز اور سیاح مشکلات کا شکار جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔سیاحوں کی بڑی تعداد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ فیری میڈو کی سڑک پرانے زمانے کی پگڈندی بن چکی ہے۔سڑک کی میٹلنگ تو درکنار کچی سڑک بھی کشادہ نہیں کی جا سکی ہے۔جس کی وجہ سے جان پر کھیل کر اس سیاحتی مقام تک پہنچ رہے ہیں۔سڑک کی دیواریں گر چکی ہیں۔اور بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں۔جس کی وجہ سے انسانی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔سڑک کی خستہ حالی سے ٹرانسپورٹرز کو روزانہ ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔دن بھر کی کمائی گاڑیوں کی مرمت پر خرچ ہو رہی ہے۔فیری میڈو کے نئے سڑک کی سکیم بھی سرد خانے یا کرپشن کی نذر ہوچکی ہے۔اس سکیم کی تحقیقات کی جائے اور فوری طور پر سڑک کی تعمیر اور کشادگی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔تاکہ خطے کی سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوسکے اور سیاحوں کو فیری میڈو پہنچنے میں دشواری نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button