صحت

ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں فوری طور پر گائنا کالوجسٹ تعینات کی جائے، فیملی اور چائلڈ ونگ کی تعمیر جلد مکمل کیجائے، علما کونسل کا مطالبہ

چلاس(مجیب الرحمان)ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں فوری طور پر گائنی کالوجسٹ تعینات کی جائے۔تنخواہیں یہاں سے اور من پسند سٹیشنوں پر ڈیوٹی ناقابل برداشت ہے۔فیمیل اور چائیلڈ ونگ کی تعمیر فوری مکمل کرواکے فنکشنل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار علماء یوتھ کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا شیر زادہ ترجمان مولانا عبدالمالک رکن مولانا عبدالرحیم نے میڈیا کے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں کی۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی کالوجسٹ نہ ہونے سے خواتین مشکلات کا شکار ہیں۔معمولی بیماری کے علاج کے لئے دوردراز کے شہروں میں جانا پڑرہا ہے۔فوری طور پر ہسپتال میں گائنی کالوجسٹ تعینات نہ کر دی گئی تو عوامی رد عمل سامنے آئے گا۔ہسپتال میں فیمیل چائیلڈ ونگ کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے۔تعمیر فوری مکمل کر کے فیمیل چائیلڈ ونگ کو فعال کیا جائے۔ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر مراعات فراہم کی جائیں۔سابقہ ایم ایس نے میگا ایمرجنسی روم کی تعمیر شروع کروادی تھی ۔اس ایمرجنسی روم کو فوری مکمل کروا کر فنکشنل کروایا جائے۔پورے ڈسٹرکٹ دیامرمیں واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال ہے مگر دوسرے شہروں کے ڈسپنسری جیسی سہولیات بھی نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے عوام سخت مشکل میں ہیں۔سیاسی بنیادوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کی جائیں اور ہسپتال کے لئے ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز فراہم کئے جائیں۔ڈاکٹرز کی کمی کو بھی دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ہسپتال میں عوام کو حقیقی انداز میں سہولیات فراہم نہیں کی گئی تو علماء یوتھ کونسل عوامی حقوق کے حصول کے لئے عوام کی مدد سے مہم چلانے پر مجبور ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button