تعلیم

سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ کے دس سال مکمل ہونے پر میلے کا انعقاد

ہنزہ(ر حیم آمان) ہنزہ علی آباد سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کا لج علی آباد نے تعلیمی میدان میں کامیابی کے دس سالہ جشن کے ساتھ گننی فیسٹول بھی منایا۔سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کا لج ہنزہ کا شمارہنزہ کے چند بہترین اور کامیاب سکولوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہنزہ میں پرائیوٹ تعلیمی نظام کومتعارف کروایا۔ اس دوران سیڈنا نے نہ صرف نصابی سرگرمیوں پر توجہ دی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پہ بھی توجہ مرکوز کی جسکی بہترین مثال سال روان میں سیڈنا سکول اینڈڈگری کالج کے طالبات نےTaekwondo Games میں نیشنل لیول پہ اور قائداعظم انٹر پروینشل ٹرافی میں ایک گولڈ ، میڈل ، تین سلور اور دو کانسی کے تمغات حاصل کیے۔اس کے علاوہ سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج ہنزہ کا وہ واحد سکول ہے جہاں طلباء اور طلبات کو چانیز زبان بھی سکھایا جاتا ہے۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی کیلی فورنیا سٹیٹ یونیورسٹی نارتھ رج کے پروفیسر یان شروڈی تھے۔
اس موقع پر Prof.Yann Schrodi نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے You Tube اور دوسرے زرائیوں سے ہنزہ کے بارے میں جا نا اور ہنزہ سے پیار ہو گیا ۔یہ میرا خواب تھا کہ میں ہنزہ دیکھوں۔آج میرا خواب پورا ہوا۔میں نے ہنزہ کی خوبصورتی اور ہنزہ کے خوبصورت لوگوں کا پیار دیکھا۔آپ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو اس حسین خطے میں زندگی گزاتے ہیں۔
انہوں نے مزید طلب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کا ایک اہم مقصد سچائی کو حاصل کرنا ہے۔جب ہم سائنس کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی زات یعنی قدرت کتنا حسین ہے۔ہمیں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔آسمانی
کتابیں ہمیں خُدا کی زات کے بار ئے میں علم دیتی ہیں جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا۔یورپ نے آسمانی کتابوں سے صرف علم کو چُنا ہے خُدا کو نہیں۔اس لیے ان کے پاس سب کچھ ہے پر اخلاقی اقدار کھو بیٹھے ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا علم فائدے مند ہے اخلاقیات کے بغیر؟ علم محبت سیکھاتی ہے خُدا سے اور اسکے بندوں سے اُ نہوں نے مزید کہا کہ میں سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج کا اور خاص کر چیرمین سیڈنا اینڈ ڈگری کالج پروفیسر عبدالرشد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری عزت افزائی کی۔
اس موقع SSDCکے پرنسپل سلیم اللہ نے پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمد کیا اور مہمانوں کو دیسی ٹوپی کا تخفہ بھی پیش کیا۔اس موقع پروفیسر عبدالرشد نے آئے ہوئے مہمانوں کے حضور شکریہ کے کلمات ادا کیے

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button