گلگت بلتستان

گورنر میر غضنفر علیخان سے چینی امیگریشن حکام کی ملاقات، مختلف امور پر بات چیت کی گئی

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے چائنا اِمیگریشن تاشغرغن کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات۔گورنر گلگت بلتستان نے امیگریشن کے حوالے سے پاکستانیوں کے مسائل سے چائنا امگریشن کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کے اچھے تعلقات اور دوستی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستانیوں کے مسائل کو چائنا کے حکام خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی چائنا کا رخ کرسکیں۔تاشغرغن پاکستان کا قریبی شہر ہے جس میں ہزاروں پا کستان کے کاروباری مقیم ہیں اور چائنا سے بہت بڑے مقدار میں اشیاء بر آمد کرتے ہیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ چائنا کے بڑے مارکیٹوں تک آسان رسائی کے لیئے چائنا امگریشن کے اعلیٰ حکام پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباریوں کے ساتھ دیں اور کسی بھی مسلئے کے حل کے لیئے پیشہ وارانہ طریقے سے پاکستانیوں کی مدد کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button