متفرق

ایل جی آر ڈی میں علاقائی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں، میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے، پیپلز پارٹی رہنماوں کا ہنگامی پریس کانفرنس

ہنزہ (اجلال حسین) LG&RDگلگت بلتستان میں حالیہ ہونے والی بھر تیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، علاقائی اور فرقہ وارنہ بنیاد پر آسامیوں پر تقرریاں عمل میں لا ئی گئی ہیں، پاکستا ن پیپلزپارٹی ہنزہ کے رہنماوں کا ہنگامی پریس کانفرنس میں الزام ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ سمیت دیگر پارٹی رہنماوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ میرٹ کی بالا دستی کی باتیں کرنے والے صوبائی حکومت نے میرٹ کی جنازہ نکالتے ہوئے حال ہی میں ہونے محکمہ ایل جی اینڈ آر دی گلگت بلتستان سطح پر پر جن آسامیوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہے ان میں میرٹ کی دھجیاں آڑائی گئی ہیں۔ پوسٹ گریجوٹیس اور گریجویشن کی جگہ انٹر اور میٹرک پاس لڑ کوں کو بھرتی کیا گیا ہیں اس میں سراسر سفارش علاقائیت اور فرقہ واریات کا لحاظ رکھا گیا ہے جس کا ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہے کہ حالیہ ہونے والی غیر منصفانہ بھرتیوں کو ختم کرکے عدالت کے ذرئعے تصدیق کر تے ہوئے دوبارہ ٹسٹ انٹریولیا جائے اورBPS12سکیل کے اوپر کے تمام ملازمتوں کو پبلک سروس کمیشن کے زرئعے سے تقرریاں عمل میں لا جائے۔ اکیسویں صدی میں بھی دھونس ، دباو، سفارش اور پیسوں کے ذریعے ملازمتیں تقسیم کی گئی تو سرکار کے ادارے تباہ ہو جائیگے۔ حالیہ ہونے والے بھرتیوں میں حکومت نے تیسٹ کے نمبر کم اور انٹریو کے نمبر زیادہ رکھ کر من پسند لوگوں کو فائدہ ہنچانے کی کوشش کی جارہی ہیں عدالت اس بات کا سخت سے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزاد ے جبکہ ہم نیب NABسے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ حالیہ ہونے والی بھرتیاں نہ صرف لوکل گورنمنٹ بلکہ محکمہ تعلیم جو حال ہی میں NTSکے زریعے اسامیوں پر تقریریاں عمل میں لایا جا رہا ہے اس پر بھی امیدواروں کی جانب سے خدشات پیش کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری تحقیات کرتے ہوئے حقداروں کو حق دلانے میں حکومت اور دیگر ادارے  اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر اس  ناانصافی کے خلاف زبردست تحریک چلایا جائے گا۔پریس کانفریس میں سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ فدا کریم، ظہور ایڈو کیٹ، اعجاز گلگتی ، سینئر رہنما بابر خان ، اقبال حسین، الطاف حسین کے علاوہ دیگر پارٹی جیالے شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button