چار سے پانچ سال کے جو بچے سکول نہیں جارہے انکے والدین کو گندم سبسڈی کی سہولت سے محروم کیا جائے گا، وزیر اعلی کا جگلوٹ میں خطاب

چار سے پانچ سال کے جو بچے سکول نہیں جارہے انکے والدین کو گندم سبسڈی کی سہولت سے محروم کیا جائے گا، وزیر اعلی کا جگلوٹ میں خطاب

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے مذہبی و لسا نی منا فر ت علا قے کی تر قی کی راہ میں رکا وٹ ہے صو با ئی حکو مت نے علاقے سے ایسے نا سور کا خا تمہ کیا ہے جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان تر قی کی راہ پر گا مز ن ہوا ہے ، علاقے میں قیام امن کے باعث آ ج گلگت بلتستان میں ڈیڑھ لا کھ ملکی و غیر ملکی سیاح مو جود ہیں ،ہم تمام تر تعصبا ت کو با لا ئے تاق رکھتے ہو ئے علا قے کی خد مت کر رہے ہیں

ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں نے اتوار کے روزمسلم لیگ ن یو تھ ونگ سب ڈویژن جگلوٹ اور جگلو ٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام امن مشن وزیر اعلیٰ فیسٹول پو لو ٹو رنا منٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ اس امن پیا ر محبت کی وجہ سے مزید سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر یں گے ، محنت میں عظمت ہے بہتر محنت سے ہماری زمینیں سونا اگل سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوتھ لو ن سکیم کے تحت نو جوانوں میں 30ہزار سے 80ہزار تک بلا سود قرضے فراہم کررہے ہیں اب تک 34ہزار نوجوانوں کو قرضے فراہم کر چکے ہیں۔انکامزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ لو ن سکیم کے تحت 50کروڑ روپے گلگت بلتستان کے نو جوانوں کیلئے مختص کیے ہیں۔ اپنے خطا ب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صو با ئی حکو مت تعلیمی میدان میں اصلا حا ت لا رہی ہے۔ چار سا ل سے پا نچ سا ل کے جو بچے اسکو ل نہیں جا ئیں گے ان کے وا لدین کیلئے سزا مقرر کی گئی ہے جس کے تحت اس گھر کیلئے گند م سبسڈی ختم کریں گے ۔غریب اور ضرورت مند افراد کے بچوں کی تعلیمی اخر اجات صو با ئی حکو مت برداشت کر یگی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہما را نعرہ ’’ گلگت بلتستان کا ہر بچہ۔۔۔ سکو لوں میں اچھا ‘‘ہے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ تمام علاقوں میں سروے کا کا م جا ری ہے ہر حقدار کو اس کا حق ملکر رہے گا ۔ وزیرا علیٰ نے 4دھا ئیوں بعد جگلو ٹ پو لو گراؤنڈ میں پو لو میچ کھیلنے کے حوا لے سے خو شی کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ اس پو لو گراؤنڈ کو ایک سا ل کے اندر ایک کروڑ روپے خرچ کر کے ما ڈل پو لو گراؤنڈ کا درجہ دیں گے اور پو لو گراؤنڈ تک سڑک کو دو،رویہ بنا ئیں گے تاکہ ٹریفک کے جملہ مسا ئل حل ہو سکیں۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت تمام تر تعصبا ت سے با لا تر ہو کر عوام کی عملی خد مت پر یقین رکھتی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پو لو گراؤنڈ سے بارگن تک سٹر ک کو میٹل کریں گے ،جبکہ ڈمو ٹ چوک سے چکر کوٹ تک بھی سٹرک کا کا م شروع کریں گے۔ اسی طرح پورے علا قے کو انٹر لنک کیا جا ئے گا ۔علا قے میں بہت سے تر قیا تی منصو بوں پر کا م جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو برا ہ راست ثمرات ملنے شروع ہو جائیں گے۔ڈمو ٹ ہا ئی سکو ل کو ہا ئی سکینڈ ری سکو ل کا در جہ دیا جا ئے گا جگلو ٹ میں گر لز ہا ئی سکو ل کا قیام بھی عمل میں لا یا جا ئے گا ۔سب ڈویژن جگلو ٹ کیلئے 34اسا میا ں پید ا کی گئی ہیں جن پر میر ٹ کے مطا بق بھر تیاں کی جا ئیں گی جس سے علا قے میں بیروز گاری میں خا طر خواہ کمی آئی گی۔اپنے خطا ب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام علاقے کی وسیع تر مفاد کیلئے ایک دوسروں کی ٹا نگیں کھنچنے کے بجا ئے علا قے کی تر قی کیلئے مل کر کا م کریں ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صو با ئی وزیر اعلیٰ تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا کہ جگلو ٹ کو میں اپنا حلقہ سمجھتا ہوں یہا ں پر لوگوں کیسا تھ رشتہ اور تعلقا ت ہیں جگلو ٹ کی تر قی کیلئے عملی طورپر اقدا ما ت کیے جا ئیں گے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پو لو ہماری ثقافت ہے پورے میں خطے میں اپنی ثقافت کو ہر حا ل میں زندہ رکھیں گے ۔ گلگت بلتستان میں مکمل امن قائم ہے جس کے باعث سیاحت کو فروغ ملے گا اور معا شی تر قی ہو گی ۔ صو با ئی حکو مت خطے میں زیا دہ سے زیا دہ فیسٹول کا انعقاد کررہی ہے جس کے باعث گلگت بلتستان کی قومی و عالمی سطح پر تشہیر ہو گی ۔ صو با ئی حکو مت نے ایک سا ل کے عرصے میں بہت سے تر قیا تی کا م کئے ہیں جس کے باعث آ نے وا لے سا لوں میں معا شی انقلا ب آ ئے گا ۔ اس موقع پر پا رلیما نی سیکر یٹری قانو ن اورنگزیب ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل کا جگلو ٹ آ مد پر خصوصی طور پر شکر یہ ادا کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔