متفرق

حسن آباد ہنزہ میں دو میگاواٹ منصوبے پر کام کا آغاز ہونے جارہا ہے، 35 کروڑ کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگا

ہنزہ ( اجلال حسین ) لمبی مدت کے بعد ہنزہ میں بجلی کے نئے منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا 35 کروڑ سے تیار ہو نے والا حسن آبا د نالے میں دو میگاواٹ بجلی گھر منصوبے کا آغاز کر دیاایگزیکٹو انجینئرواٹر اینڈ پاور کریم خان کے مطابق یہ منصوبہ تین سال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔ عوام ہنزہ کی امیدیں بڑھ گئی۔

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں دو میگا وٹ بجلی گھر کے منصوبے کا افتتاح ایکسئن محکمہ برقیات ہنزہ نگر اور عملہ منصوبے پر کام کرنے والے ٹھکیدار کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد کی موجودگی میں منصوبے پر کام کرنا شروع کیا جس کی وجہ سے عوام کے امیدیں بڑھ گئی ہیں ۔

دو مگا واٹ حسن آباد نالہ میں بنانے والے بجلی گھر کے ابتدائی کام کا آغاز کرتے ہوئے دو کلومیٹر رابطہ سٹرک کا افتتاح کیا گیا جس کے بعد بجلی گھر پر باقاعدہ گی سے کام شروع کیا جائے گا۔ ایگز یکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ نگرکریم خان نے افتتاح کے موقعے پر میڈیا کو بتایا کہ انشااللہ دو سے تین سال کے اندر دو میگا واٹ بجلی کا پر کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل مسگر پاور منسوبے پر کام کا آغاز کیا تھا مگر سانحہ عطاآباد کی وجہ سے منصوبے پر کام روک گیا جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کا بحران ہو گیا جبکہ اس وقت ہنزہ کے علاقے شمشال میں دو سو کلو واٹ بجلی گھر پر کام کیا جا رہا ہے انشاللہ آئندہ تین سے چار ماہ کے اندر بجلی عوام کو فرام کیا جائے گا جبکہ حسن آباد دو میگا واٹ بجلی گھر کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے اگر کسی قدرتی آفات کا سامنا نہیں ہو ا تو انشاللہ تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا جس کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے رقم پہلے سے ہی فراہم کیا ہوا ہے جبکہ منصوبے پر کام کرنے کے لئے ضروری اشیاء بھی جمع کر دیا ہے جوں ہی رابطہ سٹرک مکمل کر لیا جائے گا موقع پر دیگر بجلی گھر بنانے کا سامان پہنچا دیا جائے گا اس منصوبے پر کام کرنے کے لئے صوبائی حکومت و نتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنزہ کے علاقہ مایون شناکی میں پانچ سو کلو واٹ کے بجلی گھر پر کام کا بھی آغاز ہو گیا ہے انشااللہ بہت جلد وہ بھی مکمل کرکے عوام کو بجلی فراہم کیا جاے گا اور ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی واقعہ ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button