تعلیم

طلبہ و طالبات غیر نصابی اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر صحتمند معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرے، ڈاکٹر اقبال

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے دی لرننگ اکیڈمی دینور میں سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر معاشرے کوصحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس طرح کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ معاشرے میں امن امان کو برقرار رکھنے میں یوتھ کا بڑا کردار ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات بھی ان طلبا ء کے شانہ بشانہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔ گلگت بلتستان کے یوتھ خاص کر خواتین ملک کے دیگر حصوں کے یوتھ سے کم نہیں ہے۔ ان خواتین کو اگر موقع ملے تو پوری دنیا میں گلگت بلتستان کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ الحمد اللہ گلگت بلتستان کے سینکڑوں خواتین نے کھیل کے میدان میں گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے۔ دیگر خواتین بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے خطے کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں کھیلوں اور کلچر کی ترویج کے لئے بہت اقدامات کئے ہیں ۔ سال 2015میں ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فیسٹول منعقد کر کے گلگت بلتستان کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

3

فیسٹول میں خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ اس سال بھی ہماری حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ اور یوتھ کو موقع ملے کہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے خطے کا نام روشن کرسکے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ، نمبردار دینور غلام محمد ، جنرل سیکریٹری انجمن امامیہ نگر نجم الدین اور دیگر نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں ٹرافی بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button