صحت

سیف الرحمن شہید ہسپتال گلگت میں خاص بچے کی پیدائش، فلاحی تنظیموں سے ماں اور بچے کی مدد کی اپیل

گلگت (اقبال عاصی) سیف الرحمن شہید ھسپتال گلگت میں خاص بچے کی پیدائیشِ….مجیب عالم سکنہ کریم آباد ھنزہ کی زوجہ کا جمعرات کے روز آپریشن سے پیدا ہونے والے بچے کے ہونٹ کٹے ہوئے .دونوں پاوں اور ٹخنے اندر کی جانب مڑے ہوئے اور دائیں ہاتھ کی انگلی بھی ایک کم ہے ڈاکٹر وں کے مطابق نومولود کے دل میں سوراخ بھی بتا یا جاتا ہے.زچہ اور بچہ کو ابھی تک رشتہ داروں نے سہارا دیا ہوا ہے .بچے کے کا والدمحکمہ حیوانات علی آباد میں عا رضی ملازم بتایا جاتا ہے جہاں اس کو صرف چار ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس خاص بچے کے اخراجات برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتا ِصوبائی حکومت اور فلاحی تنظیمیں زچہ وبچہ کی امداد کیلئے آگے بڑھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button