وزیر اعلی کو بلتستان، خصوصا شگرسے گہری لگاو ہے، علاقہ ان کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے، رضوان اللہ رہنما مسلم لیگ ن

وزیر اعلی کو بلتستان، خصوصا شگرسے گہری لگاو ہے، علاقہ ان کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے، رضوان اللہ رہنما مسلم لیگ ن

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)مسلم لیگ (ن) شگر کے جنرل سیکریٹری رضوان اللہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ترقی کی منرلیں طے کررہا ہے۔اور انہیں بلتستان خصوصا شگر سے خصوصی لگاؤ ہیں۔جگلوٹ سکردو رڈ حفیظ لرحمن کی ہی دور میں بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین اخباری بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے ہیں جو پارٹی شگر ضلع کو تسلیم نہیں کرتے وہ آج ضلعی سطح پر پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) زبانی اور جھوی وعدوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ وعدوں کو پوری طرح انجام دیتے ہیں۔جس طرح گلگت بلتستان میں تین نئے اضلاع کا وعدہ پورا کیا اسی طرح بلتستان یونیورسٹی اور سکردو روڈ کے عمیر کا کام بھی جلد شروع ہوگا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔