گیس سیلنڈر پھٹنے سے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر واقع ریسٹورنٹ خاکستر ہو گیا

گیس سیلنڈر پھٹنے سے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر واقع ریسٹورنٹ خاکستر ہو گیا

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(وقائع نگار)گیس سلنڈر پھٹنے سے شاہراہ قراقرم پر واقع ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہوگیا۔گزشتہ رات دس بجے کے قریب اچانک کے کے ایچ ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔جس کے بعدآگ کے شعلوں نے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی اطلاع پر دیامر پولیس کنٹرول روم نے فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔جس پر فائر بریگیڈ نے پہنچ کر دو گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔جبکہ متاثرہ ایریے کی بجلی منقطع کروانے کے لئے محکمہ برقیات کا کمپلینٹ نمبر اور دیگر ذمہ دار آفیسران کے نمبر ز مکمل طور پر بند رہے۔جس کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کنٹرول روم نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو سب اسٹیشن بھجوا کر بجلی منقطع کروائی۔جس پر عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔اور محکمے کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔