عوامی مسائل

ضلع شگر کے یونین کونسل چھورکاہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

شگر(عابد شگری) یونین کونسل چھورکاہ کربلاء کا منظر پیش کرنے لگا۔ شہری بوند بوند پانی کو ترسنے لگے،روزہ داروں کو پانی کی حصول کیلئے کئی کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑرہا ہے۔یونین کونسل چھورکاہ کے عمائدین اور سرکردگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل چھورکا شگر میں رمضان المبارک کی ابتدائی دنوں سے پینے کی پانی بند ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے چھورکاہ کی عوام بوند بوند پانی کو ترسنے لگے ۔ روزے کی حالت میں خواتین اور بچوں کو کئی کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ تب کہی جاکر پینے کو پانی میسر آتے ہیں۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ چھورکاہ یونین کو پینے کیلئے پانی فراہم کرنے والی ٹینکی کو چشمے سے پانی لانے کیلئے خالی کرکے صفائی کردیا گیا ہیں جبکہ ٹھیکیدار کی جانب سے کام میں سست روی کی وجہ سے ابھی تک پروجیکٹ مکمل نہیں ہوا۔سکیم کنٹریکٹر نے سب ٹھیکیدار کو سکیم ٹھیکے پردیا ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے چھورکاہ کی عوام دہرے اذیت میں مبتلاء ہیں۔لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام کی سست روی کا نوٹس لیں اور چھورکاہ کی عوام کو فوری صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button