تعلیم

قراقرم یونیورسٹی میں ذرائع ابلاغ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

گلگت ( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے گلگت بلتستان میں صحافت کا شعبہ تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں اور معلومات سے عوام کو با خبر رکھنے کے لئے صحافی دن رات محنت کرتے ہیں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمنار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات نے کہا کہ صحافی معاشرے کی ترقی کے لئے اپنی تحریروں سے کلیدی کر دار ادا کرتے ہیں اور حکومت و عوام کے در میان پل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور صحافت کے شعبے کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ اُنہوں ں کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا چینلز کے دفاتر کھولنے کے لئے کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان کے سیاحت اور اہمیت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم رول ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف گلگت بلتستان کو فائدہ ہو گا بلکہ اس پراجیکٹ سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ اس میگا پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے میڈیا اپنا کردارادا کرے ۔آج گلگت بلتستان کو جو سیٹ اپ ملا ہے وہ بھی میڈیا کے تعاون سے ہمیں ملا ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی میڈیا گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں اپنا رول ادا کرے گا۔

1

اس موقع پر صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے اس خطے کی اہمیت مذید بڑھ گئی ہے ایسے میں صحافی اس علاقے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں کر دار ادا کریں تاکہ پوری دنیا کو گلگت بلتستان کے حوالے سے اچھے پیغامات جا سکیں انہوں نے کہا کہ اب تک گلگت بلتستان کو عالمی سطح پر پزائی ملی ہے وہ میڈیا کی بدولت ملی ہے گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب ہو یا سیاحت کے شعبے میں ترقی ملی ہے سب میڈیا کا کردار ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں اخباروں اور ٹی وی چینلوں سے وابستہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں۔

اس موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر تعمیرات نے طلبہ وطالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button