متفرق

کریم آبادہنزہ سے قراقرم ہائے وے تک سڑک کی میٹلنگ کا کام جاری

ہنزہ ( رپورٹ اسلم شاہ) گرلز ڈگری کالج کریم آباد تا گرلت KKH تک ٹرک ایبل روڑ کی تعمیراتی اورمیٹلنگ کا کام جاری ، منصوبہ مکمل ہونے سے کریم آبادہنزہ میں ٹریفک کے مسائل کم ہونگے ۔ یہ حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔مگر کریم آباد کی مین روڑ کی بروقت توسیع اور کشادگی کازیر التویٰ منصوبہ بھی شروع کیا جائے۔علاقہ مکین

ہنزہ کریم آباد ڈگری گرلز کالج تا گرلت KKH روڑ کئی سالوں کے التویٰ کے بعد آخر کار کام شروع ہو گیا ہے اور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اس منصوبے کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ کریم آباد ہنزہ تاریخی اور سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے مو سم گرما کے دنوں ملک اور بیرون ملک سے سیاحو ں کی کثیر تعداد یہاں کا رُخ کرتا ہے جس کے باعث پچھلے کئی سالوں سے ٹریفک کا جام رہنا یہاں کا معمول بن گیا ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد امید کی جارہی ہے کہ یہاں پہ ٹریفک کے مسائل میں قدرے کمی آئے گی اور یہ حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔

یاد رہے کہ کریم آباد مین بازار میں سڑک کی کشادگی کا منصوبہ منظور ہونے کے باوجود شروع نہ ہو سکا ہے علاقہ مکین نے اس موقعے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جلد اس منصوبے کو بھی شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے اس مسلے کا دیرپا حل نکل سکے۔واضح رہے کہ کریم آباد تک کوئی ٹرک ایبل روڑ نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور کاورباری حضرات کو مشکلات در پیش ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button