صحت

ضلع شگر میں وزیر اعظم پاکستان صحت کارڈ کا اجراء

شگر(عابد شگری)ضلع شگر میں وزیر اعظم پاکستان کا صحت کارڈ کا اجراء شروع ہوگیا۔ ممبر جی بی کونسل محمد اشرف صدا ،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری ،کوارڈینٹر پرائم منسٹرہیلتھ پروگرام محمدسلطان اورحاجی وزیر فدا علی نے ایک تقریب میں پروگرام کا افتتاح کرکے مستحقین میں کارڈتقسیم کرکے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر جی بی کونسل اشرف صدا ،طاہر شگری اور محمد سلطان نے کہا ہے کہ صحت کارڈپاکستان کا سب سے بڑا صحت کا پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے تقریبا تیس لاکھ غریب اور مستحق افراد میں صحت کارڈ تقسیم کی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اس کارڈ کے ذریعے لوگوں کو پاکستان کے سب سے مہنگے ترین اور معتبر صحت کے اداروں میں علاج مفت کی جائے گی۔ اور سالانہ تین لاکھ روپے تک کے علاج پورے خاندان کی علاج ممکن ہوسکے گا۔یہ پاکستان کا واحدپروگرام ہے جو کہ صرف غریبوں کیلئے شروع کیا گیا ہے تاکہ غریب لوگوں کی بھی علاج اچھیے ہسپالوں میں ممکن ہوسکیں۔ماضی میں ایسے پروگرام امیر افراد تک مخصوص تھا۔اور کرپشن کی نذر ہوجاتی تھی۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی صحت ٹھیک ہوجائے تو عید کے بعد بلتستان میں اس پروگرام کا افتتاح خود کریں گے ۔ ورنہ وفاقی وزیر صحت عید کے بعد بلتستان آکر اس پروگرام کا افتتاح کرینگے۔شگر کو یہ اعزاز ملا ہے کہ صحت کارڈ کا گلگت بلتستان میں اجراء کا عمل یہاں سے ہوا۔پروگرام کوارڈینیٹر اور اس کے منتظمین یہاں ایک ایک مستحقین تک کارڈ ایشیو ہونے تک بیٹھیں گے۔ اور گھر گھر جاکر کارڈ ایشیو کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button