متفرق

داسو ڈیم کے لئے مختص علاقے میں غیر قانونی تجاوزات مسمارکرنے کی مہم شروع

داسو(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان، داسو ڈیم کی نوٹیفائیڈ ایریا میں لوگوں کی جانب سے کئی گئی غیر قانونی تعمیرات کوکوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے مسمار کرنا شروع کردیا ہے ، حکام بالا کوواپڈا کی جانب سے بارہا تحریری شکایات پر ایکشن ہواجس میں پہلے مرحلے میں سو سے زائد مکانات کی منہدم کئے گئے جو شاہراہ قراقرم کے گرد تعمیر تھے۔ دوسرے مرحلے میں سیو روڈ پر سرکاری سڑک پر قابضین کے خلاف کریک ڈواون شروع ہواہے اور سالوں پہلے بنے گھرگرائے جائیں گے ، مقامی لوگ عدالت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستا ن کے مرکزی مقام داسو سے پانچ کلومیٹر فاصلے پر تعمیر ہونے والا4320میگاواٹ کا داسو ڈیم کی نوٹیفائیڈ ایریا پر مقامی لوگوں کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے انٹی انکروچمنٹ آ]پریشن کے ذریعے مسما رکرنا شروع کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے میڈیا کو بتایا کہ سرکار کی ایک ایک انچ اراضی کی حفاظت کریں گے ۔ قانون کے راستے میں رکاوٹ بننے والے ہر گروہ اور فرد کے خلاف کاروائی کریں گے ۔ اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، انٹی انکروچمنٹ آپریشن اے سی دسو محمد عابد کی سربراہی میں ہورہاہے جس میں ریونیو ، پولیس اور ایف کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں سیو روڈ پر سرکاری زمین پر قابضین کے خلاف آپریشن شروع ہورہاہے جن کو پہلے سے مکانات خالی کرنے کیلئے خبردار کیا جاچکاہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے آپریشن کو ناجائیز قراردیکر سومر نالہ میں جرگہ کیاہے ،جہاں سے نوشیر نامی شخص نے میڈیا کو بتایاکہ ان کی کروڑوں کی جائیدادیں مسمار کی گئی ہیں اور وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ دوسری جانب داسو ڈیم کے معاملات طے کرنے میں ضلعی انتطامیہ اور متاثرین کے مابین اس آپریشن سے خلیج پید ہوگئی ہے جس کی وجہ واپڈا کی بارہا شکایات بنی ۔ مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم میں مذید تاخیرکیلئے واپڈا ایشوز کو چھیڑ رہاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button