متفرق

وسائل میں رہتے ہوے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، رانی عتیقہ

گلگت (پ ر)ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے بجٹ اجلاس کے بحث میں حصہ لیتے ہوے بہترین بجٹ پیش کرنے پرزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوے بہترین عوامی بجٹ پیش کیا ہے۔بجٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو برابر اہمیت دی گئی ہے اور ترقیاتی بجٹ برابری کی بنیادپر تقسیم کیے گیاہے ۔ رانی عتیقہ غضنفر نے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے ترجیح دینے کے اقدامات کو سراہتے ہوے اسے علا قے کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔ رانی عتیقہ غضنفر نے مزید کہا کہ ہمیں سیاحت کے شعبے پر خسصوصی توجہ دینی چا ہیے کیونکہ سیاحت کی ترقی سے علاتے کا نا صرف تشخص بحال ہو گا بلکہ اس سے لو گوں کو روزگار میسر ہوگا اور علاقے میں ترقی ہوگی اور خوشحا لی آئیے گی۔

رانی عتیقہ غضنفر نے خواتین کی ترقی پر بات کرتے ہوے یہ تجویز دی کو خوا تین کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تمام اضلاع میں خواتین کے ہینڈ میڈپراڈکٹس کی تشہیر کے لیے ما رکیٹینگ سینٹرز قائم کیے جائیں جس سے خواتین کی ہینڈ میڈ پرا ڈکٹس کو نہ صرف مقا می ما رکیٹ تک رسائی میںآسانی ہوگی بلکہ ملکی اور غیر ملکی ما رکیٹس میں بھی یہ توجہ کا مر کز ہونگے۔مو جو دہ حکومت عوام کی فلاع و بہبود اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے موجودہ بجٹ جس کی بہترین مشال بہترین ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button