گلگت بلتستان

چاند رات کو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے، آی جی پولیس نے ہدایت جاری کردی

گلگت (پ ر )پو لیس ہیڈ کوار ٹر میں آ ئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبا ل اعو ا ن کی صدارت میں عید الفطر کے اجتما عات کی سیکورٹی کے حو الے سے اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی گلگت رانا منصو ر الحق نے ضلع گلگت میں عیدکے اجتما عات کیلئے تر تیب دیئے گئے حفا ظتی اقدامات سے متعلق بر فینگ دی ۔جبکہ دیگر اضلا ع کے ایس ایس پیز سے آئی جی پی کو آ ن لا ئن بر یفنگ دی ۔جس کیمطا بق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عید کے اجتما عات کیلئے خصو صی سیکورٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے ۔ضلع گلگت میں اس مقصد کیلئے 6سو کے قر یب پو لیس اہلکارو ں کی ڈیو ٹیاں لگا ئی گئی ہیں ۔ ڈیمانڈ کے مطابق ضلعوں کو اضا فی نفری بھی پہنچا دی گئی ہیں اجلاس کے احتتام پر پو لیس سربراہ نے کہا ہے کہ چاند رات کے مو قع پر ہو ا ئی فائر نگ کے سد باب کیلئے محلہ کمیٹیوں اور معززین اعلا قہ سے رابطہ میں رہیں ۔اگر پھر بھی کہیں سے فا ئر نگ ہو ئی تو ان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت گر فتاریا ں عمل میں لا ئی جا ئے ۔ آ ئی جی پی نے نفر ی کی کمی کو دو ر کرنے کیلئے ان تمام پو لیس اہلکاروں کو بھی بحا ل کرنے کے احکا مات دیئے جو معطل تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پی او ریزو اور سی ٹی ڈی کے اہلکاربھی عید کے اجتما عات پر سٹینڈ با ئی رئینگے ۔جبکہ ریزرو فو رس کی چھٹیا ں تا حکم ثانی منسو خ رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ مقا می انتظا میہ پو لیس فورس اور دیگر فو ر سز آپس میں بہتر ین ورکنگ ریلیشن شپ کے سا تھ ڈیو ٹیا ں سر انجا م دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا سپیشل برانچ عید کے اجتما عات کیلئے واک تھرو گیٹ اور سویپ چیکنگ کا اہتمام کریں ۔ ٹر یفک پو لیس بھی تمام اضلاع میں ٹر یفک کیلئے خصوصی پلان تر تیب دیں۔ عید کے رو ز تمام اضلا ع کے پو لیس لا ئنز میں عید کے اجتماعات کے احتتام پر بڑا کھانے کا اہتمام کیا جائے اور ضلع کا ایس پی جوا نو ں کے سا تھ بڑا کھا نے میں شر یک ہو گا ۔پو لیس شہدا ء کے اہلخا نہ کیلئے آ ئی جی کے حکم پر خصو صی تحا ئف اور عید ی پہنچا دی گئی ہے ۔پو لیس سر براہ نے اجلاس کے آخر میں کہاکہ ضلعی انتظا میہ کے تعاؤ ن سے گلگت شہر کے اندر دریا ء میں نہانے پر فوری طو ر پر پابندی عا ئد کی جارہی ہے تا کہ عید کے پر مسر ت موقع پر کو ئی حا د ثہ رو نماء نہ ہو ۔اجلاس میں ڈی آ ئی جی ہیڈ کوار ٹر انعام الر حمن ،اے آ ئی جی سپیشل برانچ ،ایس ایس پی گلگت ،اے آئی جی آ پر یشن ،انچار چ سی ٹی ڈی ،سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شر کت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button