تعلیم

اسوہ بوائز سکول اینڈ کالج سکردو نے میٹرک کے امتحان میں سو فیصد نتائج حاصل کرکے میدان مارلیا، 25 طلبا نے اے پلس گریڈ میں امتحان پاس کر لیا

سکردو: اسوہ بوائز سکول اینڈ کالج نے میٹرک کے امتحان میں سو فیصد نتائج حاصل کر کے میدان مارلیا سکول کے طلباء نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں نمبرات بھی حاصل کئے ۔اسوہ بوائز سکول اینڈ کالج نے فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام لئے گئے میٹرک کے امتحان میں سو فیصد کامیابی کے تناسب کے ساتھ اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے ادارے کے مجموعی طور73طلباء نے سکینڈری سکول سرٹفکیٹ کا امتحان دیا جو کہ تمام پاس ہوئے ۔سال 2016میں امتحان دینے والے ان طلباء میں سے 25طلباء نے Aپلس 23نے Aجبکہ دیگر نے بی گریڈ میں امتحان پاس کیا ہے ۔سکول کے طالب علم عباس علی نے 967نمبرات لیکر پورے گلگت بلتستان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔واضح رہے کہ اسوہ سکول سسٹم کے زیر اہتمام اس سے قبل بھی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طلباء شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button