متفرق

غیر سرکاری نتائج، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے تانگیر ضمنی انخابات میں کامیابی حاصل کر لی

چلاس (محمد قاسم)  گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی نشست جی بی ایل اے 18 دیامر 4 تانگیر میں ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا. یہ نشست مسلم لیگ ن کے راہنما اور وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی رحلت کے بعد خالی ہوئی تھی.اب اس نشست کے لئے مسلم لیگ کے عمران وکیل جو حاجی محمد وکیل مرحوم کے بھائی تھے نے جے یو آئی کے امیدوار حاجی گلبر خان کو 3917 ووٹ سے شکست دی. ضمنی انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے سیکیورٹی کے لئے پاک آرمی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی. پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا. اس حلقے میں کل 26 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں سے سات کو انتہائی جبکہ 4 کو حساس قرار دیا گیا تھا.تاہم پرامن طریقے سے ووٹنگ مقرر وقت تک جاری رہا. . حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 15645 تھی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button