Uncategorized

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے دیوسائی روڑ کی ناگفتہ بہ حالت کا نوٹس لے لیا، چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کو نوٹس جاری

 گلگت (پ ر) سپریم ایپلیٹ کورٹ کے چیف جج، جناب جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم صاحب نے گلگت سے براستہ، استور،رامہ، ڈومیل، منی مرگ اور دیو سایئ، سکردو کا دورہ کیا۔ دورانِ سفر جناب چیف جج صاحب نے روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کا سختی سے نوٹس لیا۔ استور،رامہ،  ڈومیل، منی مرگ اور دیوسائی میں سالانہ کئی لاکھ سیاح آتے ہیں لیکن روڈ کی موجودہ حالت ، نہ صرف سیا حوں کی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ مقامی افراد کو بھی خاصی مشکلات لا حق ہیں۔ چیف جج صاحب نے اس بات کا بھی سحتی سے نوٹس لیا کہ روڈ کی بحالی کا کسی قسم کا کوئی کام جاری بھی نہیں تھا۔ مذکورہ بالا مقامات کے روڈ اور پلوں کی حالت پر کاروائی کرتے ہوئے، چیف جج صاحب نے چیف سیکریٹر ی گلگت بلتستان، سیکریٹر ی ورکس، سیکریٹر ی پی اینڈ ڈی، چیف انجینئر  پی ڈبلیو ڈی، استور اور سکردو، ڈپٹی کمشنر استور اور سکردو، اسسٹنٹ کمشنر شنُٹر اور متعلقہٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ایک ہفتہ میں رپورٹ بمع ریکارڈ طلب کر لی ہے ۔  مذید برآں، جناب چیف جج صاحب نے ڈایئریکٹر جنرل نیب کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے ان سڑکوں پر گزشتہ 5 سالوں میں ہونے والے کام اور ان سے متعلق ٹھیکوں کی مکمل جانچ پڑتال کر کے جلد از جلد عدالت میں رپورٹ جمع کروائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button