جرائم

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گلگت پولیس نے بھاری مقدار میں مضر صحت زہریلی شراب برآمد کر لی، دو افراد گرفتار

گلگت(ارسلان علی)گلگت سی ٹی ڈی آپریشنل پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی جوٹیال نور کالونی کے ایک گھر چھاپہ مار کر43بوتل زہریلی شراب (ٹینچو)اور 85تھیلے چائنہ شراب برآمد کرلیا، 2ملزمان کو گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق جمعرات کے روز سی ٹی ڈی کی ٹیم جس کی سربراہی اے آئی جی سی ٹی ڈی شیر خان کررہے تھے نے اس وقت یہ کامیاب کارروائی عمل میں لایا جب ملزم وسیم اللہ ولدعبدالرحیم ساکن منوٹ جگلوٹ اور اعجاز ولد ابراہیم ساکن تانگیر دیامرسپلائی لے جانے کے لئے گلگت شہر آئے تھے جہاں انہیں دھر لیا گیا اور پولیس اہلکاروں نے فوری معلومات لینے کے بعد جوٹیال نور کالونی میں ان کے گھر پرچھاپہ مارا جہاں سے 43بوتل زہریلی شراب (ٹینچو)اور 85تھیلے چائنہ شراب کے تھیلے برآمد کئے گئے۔ ملزمان وسیم اللہ اوراعجاز کو جوٹیال تھانہ منتقل کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ 156ضمن 3کے تحت کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوٹیال اس قسم کی زہریلی شراب پینے سے تقریباً 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے ۔ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم وسیم اللہ اپنے آپ کو طالبعلم ظاہر کررہاہے ،جبکہ اعجاز جوٹیال میں درزی کا کام کررہاہے،ملزمان کے قبضہ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی شناختی کارڑ نمبر بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی کی اطلاع جب آئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان کو ملی تو انہوں نے اے آئی جی سی ٹی ڈی شیر خان اور اس کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جی بی پولیس کی جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے اس کے لئے جتنے وسائل درکار ہونگے ان کو مہیا کئے جائینگے ۔تعریفی اسناد اور انعامات مزکورہ پولیس اہلکاروں کو عنقریب ایک باوقار تقریب کے موقع پر دئیے جائینگے ۔جوٹیال کے عوام نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اپیل کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق جب ملزمان کے سیل فون قبضہ میں لے کر آن کیا گیا تو موبائل فونز پر سینکڑوں کال آرہے تھے اور شراب لینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button