متفرق

دریائے برالدو کی طوفانی لہروں نے شاہراہ کے ٹو کا دنیا سے زمینی رابطہ منقطع کردیا

سکردو ( رجب علی قمر ) دریائے برالدو کی طوفانی لہروں نے شاہراہ کے ٹو کا دنیا سے زمینی رابطہ منقطع کردیا شگر داسو بہا کے مقام پر دریائی کٹاؤ کی وجہ سے شاہراہ کے ٹو کا دنیا بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگئے ہیں دریائے برالدو میں اچانک پانی کی بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے باعث جمعرات کی رات سے شاہراہ کے ٹو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے داسو بہا کے مقام شاہراہ دریا کی طوفانی ذد میں آنے کی وجہ سے علاقہ برالدو سے سکردو شہر کے لئے آنے والے تمام سروس گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے سیاحو ں اور علاقے کے عوام کے لئے متبادل سڑک نہ ہونے کی وجہ سے شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پاک فوج اور بلترو گلیشرز کے لئے جانے والی سیاحوں کے لئے واحد راستہ جمعرات کی شب سے منقطع ہوگئی ہے ساتھ داسو اوربرالدو کے عوام کے لئے بھی سکردو شہر سے ملانے والا واحد سڑک ہے داسو بہا شگر کے مقام پر شاہراہ کے ٹو کی بندش کے بعد علاقے میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے حساس علاقے برالدو میں مسافروں اور مریضوں کے لئے بھی مسائل سامنا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں داسو اور برالدو کے رہائشیوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ دریائی کٹاؤ کے پیش نظر اہم شاہر اہ کی بلاک ہونے سے بچاؤ کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عین سیزن میں سیاحوں اور عوام کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حساس شاہراہ کی بند ش کا فوری نوٹس لے کر بحال کرنے میں کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button