گلگت بلتستان

سکردو میں واقع فلور مل سے مضر صحت آٹا برآمد، مل کو سیل کردیا گیا

سکردو(رضاقصیر )فوڈ انسپکٹر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سکردو میں شملہ فلور ملز پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضر صحت آٹا سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور مل کو سیل کر دیا فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونذادہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ شملہ فلور ملز سے بڑی مقدار میں مضر صحت اور خراب آٹا سپلائی کیا جارہا ہے اطلاع ملتے ہی فوڈ انسپکٹر نے گمبہ سکردو تھانہ کے ایس ایچ او سید جعفر شاہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملز پر اچانک چھاپہ مار ا اور مضر صحت ، خراب آٹا تھیلوں میں بھرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملز کو موقع پر ہی سیل کر دیا فورڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ نے کہاکہ کسی کو انسانوں کی زندگی سے کھیلنے نہیں دیں گے شملہ ملز میں انتہائی خراب اور مضر صحت آٹا تھیلوں میں بھر اجارہا تھا کہ ہم نے چھاپہ مار کر مضر صحت آٹا قبضے میں لے کر ملز کو سیل کر دیا اور مالک کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button