کھیل

گلمت پریمئر لیگ کا آغاز ہوگیا، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی بطور مہمان خصوصی شریک ہوے، فٹبال گراونڈ کی تعمیر کا اعلان

ہنزہ( فرمان کریم) ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں گلمت پریمئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جی پی ایل کے افتتاحی تقریب کے مہماں خصوصی ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان تھے۔ میر محفل اعلیٰ نمبردار گوجال شاہ گل عزیز تھے۔ 10روز تک جاری رہنے والی اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلمت کی 15ٹیم شرکت کر رہی ہیں۔000

اس موقع پرڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ معاشرہ تب صحت مند ہوتا ہے جب وہاں کے یوتھ صحت مند ہوں ۔مثبت سرگرمیوں سے یوتھ کا ٹیلنٹ اجاگر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گوجال میں منقعدہ گلمت پریمئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے لئے ورزش ضروری ہے اس سے معاشرہ صحت مند رہتا ہے۔ بچوں کو ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں سے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتں سامنے آتا ہے۔ گلگت بلتستان کے یوتھ میں بے پناہ صلاحیتں موجود ہے۔ ہمارے یوتھ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی اپنے ملک اور خطے کا نام روشن کیا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ چھوٹے بچوں کو ابھی سے کھیلوں کی تربیت دی جائے اور یہ بچے متقبل میں ہمارے معاشرے کو صحت مند بنانے میں اہم کردار داد کرینگے۔کھیلوں کے انعقاد سے معاشرے سے بُرائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ معاشرے سے منشات اور منفی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے مثبت سرگرمیاں ضروری ہے۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کئی سالوں سے شندور پولو ٹورنامنٹ میں بائیکاٹ کے بعد اب صوبائی حکومت نے شندور پولو ٹورنامنٹ بھی بھر پور شرکت کی ہے جو کہ ہماری حکومت کی کامیابی ہے۔ پولو گلگت بلتستان کا قومی کھیل ہے ان کھیل کی فروغ کے لئے صوبائی حکومت توجہ دے رہی ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلمت پریمئر لیگ کا انعقاد پر گلمت ینگ سٹار کلب کامیابی کے مستحق ہے کہ اُنہوں نے ایک اچھا اقدام اُٹھایا ہے اور یوتھ کو مثبت سرگرمیوں میں ملوث کر کے معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہماں خصوصی نے کہا کہ میں بھی اپنے دور میں فٹ بال کا کھلاڑی رہ چکا ہوں اور مجھ احساس ہے کہ یوتھ کو کھیلوں میں کیا مسائل درپیش ہے۔ میں نے اپنے حلقے میں یوتھ کے لئے فٹ بال میدان تعمیر کرنے کے لئے فنڈ مختص کیا ہے اور تحصیل گوجال کے ہیڈ کوارٹر گلمت میں بھی یوتھ کے لئے فٹ بال گراونڈ تعمیر کر ینگے۔ تاکہ اس خوبصورت علاقے کے یوتھ بھی صوبائی ، ملکی اور بیرون ملک سطح پر اچھے کھیل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کرے۔ اُنہوں نے گلمت پریمئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہونے والی اخراجات اپنے جیب سے ادا کرنے کا بھی اعلان کیا اور گلمت میں شاندار طرز کا فٹ بال میدان تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔00

اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button