مقامی ٹور گروپ نے شگر میں نیا درہ دریافت کرنے کا دعوی کر لیا

مقامی ٹور گروپ نے شگر میں نیا درہ دریافت کرنے کا دعوی کر لیا

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

سکردو ( رجب علی قمر ) پاکستان ڈسکور Discover) (کمپنی اور شگر برالدو کی مقامی ٹور گروپ نے نیا پاس دریافت کرلیا باقر جما ل ،اکبر علی اور ساتھیوں کے ہمراہ ڈسکور کمپنی ممبران نے شگر ہو نالے سے سفر کرتے ہوئے 11 دن کے مسافت طے کرنے کے بعد سنو پیک ،سنو ڈیزرٹ ،سنو پاس اور دیگر بلند و بالا پہاڑی چوٹیاں دریافت کرلی ہیں ان کی ٹیم نے جمال پاس اور سنو پیک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقر جما ل اور اکبر علی نے کہا کہ ہم نے جس پاس کو دریافت کیا ہے اس چوٹی کا نام جما ل پاس رکھا گیا ہے اس راستے کا کھوج لگانے کا مقصد غیر ملکی اور ملکی کوہ پیماؤں کے لئے مزید چوٹیوں اور سنو پیک کو دیکھنے اور سر کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا ہم نے پہلی بار اس راستے کو پار کرکے ایک ہی وقت میں کے ٹو ،بیافو گلیشیرز ،اوگرے پیک ون ،ٹو ،تھری ،اوزوم براق ،لا ٹوق ون سے چھے تک کا پیک ،سنو لیک اور براڈ پیک کا نظارہ کرسکتے ہیں اور ان کو قریب سے دیکھنے کے ساتھ کوہ پیما کسی بھی پیک کے لئے کوہ پیمائی کا انتخاب کرسکتے ہیں باقر جما ل ،اکبر علی کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پہلی بار بلترو گلیشیرز کا متبادل راستہ دریافت کرکے بہت بڑے ایرے کو دریافت کرلیا ہے جہاں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو نیا راستہ ملنے کے ساتھ مزید پہاڑی چوٹیوں کا علم ہوگا اور کوہ پیمائی کریں گے اس نئے دریافت ہونے والے پاس سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملنے میں مدد حاصل ہوگی محکمہ سیاحت کو اس پاس میں واقع چوٹیوں اور سنو پیک،سنو ڈیزرٹ کو عالمی دنیا میں تشہیر کرکے عالمی کوہ پیماؤں کو اس نئے دریافت ہونے والے مقام کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔