معیشت

جگلوٹ سکردو روڑ مسلم لیگ ن کے دور میں بننے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے، سابق وزیر تعمیرات انجینئر اسماعیل

گانچھے(محمد علی عالم) سابق وزیر بلدیات انجینئر اسما عیل نے کہا ہے کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں سکردو جگلوٹ روڈ ن لیگ کے دور میں بننے کا کہیں دور تک بھی کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے مجھے اس سلسلے میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ایک اہم آفیسر نے بتایا کہ وفاقی حکومت اس روڑ پر فنڈز دینے کے لئے تیار نہیں ہے اور نہ ہی اس پروجیکٹ کے لئے کوئی انویسٹر مل رہاہے ،صوبائی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ہماری دور میں سکردو جگلوٹ روڈ پر پیسہ دینے کے لئے چا ئینہ کی ایک کمپنی راضی ہو گئے تھے اور وہ اس پر کام بھی کرنا کے لئے تیار ہوگیا تھا مگر بدقسمتی سے مقامی ایک کمپنی کی مداخلت کی وجہ سے ٹینڈر منسوخ ہوئے ۔گلگت بلتستان میں ایک سال کے عرصے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور پیپلز پارٹی کے دور میں شروع کی ہوئی کاموں پر ن لیگ اپنا تختی لگا رہا ہے۔سکردو جگلوٹ روڈ کو بنانے کے لئے اپوزیشن بھرپور کردار ادا کریگی اور ملکی لیول پر دھرنا دیں گے جس کی سرپرستی مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی کریں گے سیاسی پارٹیاں ساتھ دیں گے۔ گلگت بلتستاں کی بہتری کے لئے آل پارٹیز کانفرنس میں ضرورشرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ جون کوجس حالت میں گلگت بلتستان کوہم نے چھوڑا تھا اسی حالت میں گلگت بلتستان برف کی طرح جما ہوا ہے ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا حال بہت برا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ (ن)کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ طریقہ کار تبدیل کیا ہے (ن) لیگ پروسیجر کو فالو کر کے غیر قانونی طریقے سے اپنے بندوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔بجٹ میں بے روزگار کی خاتمے کے لئے کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔ گلگت بلتستاں میں بیوروکریسی حکومت تو کر رہی ہے لیکن لوگوں کے جا ئز کام نہیں کر رہا ۔کیونکہ ن لیگ والوں نے نیب کو گلگت بلتستان میں دعوت دے کربلایااور مقامی لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔ ضلع گانچھے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخی المیہ ہے کہ گانچھے سے رواں سال جون میں اٹھارہ کروڑ روپے واپس گئے۔ گانچھے کے مسائل حل کرنے میں گانچھے کے ممبران کوئی سنجیدہ نظر نہیں آرہا۔ گانچھے میں پیپلز پارٹی کا گراف اوپر آرہا ہے۔ علاقے میں پیپلز پارٹی نے جو کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ میں ہونیوالے ٹیسٹ و انٹریوکا اچانک پوسٹ پونڈ کرنا سمجھ میں نہیں آتی اور عوام میں جس کی وجہ سے تشویش پھیل گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button