متفرق

راجہ شہباز خان اور عام آدمی پارٹی کے نامزد امیدوار دینار خان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ سلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے

ہنزہ (اسلم شاہ اینڈرحیم امان )گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 6 کے ضمنی انتخابات کے امیدورار شاہ سلیم خان کے حق میں راجہ شہباز خان اور دینا خان نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 6 ہنزہ میں ضمنی انتخابات جوں جوں نزدیک آ رہے ہیں سیاسی موسم بھی گرم ہو رہا ہے سیاسی جماعتیں اور امیدوار زیادہ سے زیادہ افراد کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ںظر آتے ہیں۔

آج ہنزہ ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے چیئرمین راجہ شہباز خان اور دینار خان نے گورنر میر غضنفر علیخان کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہ سلیم خان سے میرپیلس میں میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقا ت میں انہوں نے میرسلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں میں آئندہ انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ،اس موقعے پر شاہ سلیم خان نے ان کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ ہم مل کر ہنزہ کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے بھر پور جد وجہد کرینگے اور ہنزہ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔

اس موقعے پر راجہ شہباز خان کا کہنا تھا اس الیکشن میں جیت شاہ سلیم خان کی ہی ہوگی اور ان کی کامیابی کے لیے ہم بھر پور کردار ادا کرینگے اور ہمیں امید ہے شاہ سلیم خان ہنزہ کا سپوت ہونے کا پورا حق ادا کرینگے اور ان کی جیت سے ہنزہ میں ترقی کے دور کا آغاز ہوگا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینار خان کا کہنا تھا کہ ہنزہ علی آباد میں تعمیر ہونے والا ٹنل کی تعمیر سے علاقے کا ایک اہم مسلہ حل ہوگا۔ میں نے ہنزہ کی ترقی اور علی آباد میں ٹنل کی تعمیرکے عملی اقدامات اور اس اہم منصوبے کو بر وقت مکمل کرنے کے وعدے کے باعث شاہ سلیم خان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور مجھے یقین ہے گورنر میر غضنفر ، رانی عتیقہ اور شاہ سلیم خان اس اہم منصوبے کو کامیاب کرنے میں اپنی کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button