لاہور سے امن کا پیغام لے کر سفر کرنے والے بائیک رائیڈر شاہد رانا ہنزہ پہنچ گئے

لاہور سے امن کا پیغام لے کر سفر کرنے والے بائیک رائیڈر شاہد رانا ہنزہ پہنچ گئے

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (رحیم آمان)لاہور پاکستان سے امن کاپیغام لے کرسفر پر نکلنے والے امن کے داعی بائیک رائڈر شاہد جمیل رانہ ہنزہ پہنچ گئے۔اس موقع پر اوصاف سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اس میشن کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دنیا ہے کہ پاکستان امن اور بھائی چارے کا ملک ہے اور یہاں کے لوگ پیار ومحبت بانٹنے والے لوگ ہیں اور یہاں کسی قسم کی بد امنی نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ٹور گائیڈ ہوں رائیڈ فار پیس میرے ٹور کا مقصد ہے پچھلے 32سالوں سے میں اس شعبے کے ساتھ منسلک ہوں جب سے میں ہنزہ آتا ہوں تب سے میں اس علاقے کے لوگوں جانتا ہوں یہاں کے لوگ امن پسند اور قابل اعتبار ہیں۔میرا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملنا اور ان کے بارے میں جاننا ہے اور میں اس مشن کے دوران جہاں کہی بھی گیا ہر جگہ لوگوں نے میرے اس مشن کو سراہا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔