معیشت

ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال کے چراگاہوں میں موذی امراض پھیلنے سے مویشیوں کی ہلاکتیں، محکمہ حیوانات بے خبر

گلگت ( سٹاف رپورٹر) بالائی ہنزہ کے چراگاہوں میں مال مویشوں میں موزی امراض پیدا ہونے کے باعث سینکڑوں مویشی ہلاکت شروع ہو گئیں ہیں۔ محکمہ حیوانات کی طرف سے حفاظتی ٹیکہ کا بندوبست نہ ہونے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سید احمد، عادل بیگ، عزیز کریم اور دیگر نے بتایا کہ گزشتہ دو روز میں 80سے زاہد قیمتی مال مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گوجال 1 گلمت اور گوجال 2 سوست میں محکمہ حیوانات کی ڈسپنری موجود ہے لیکن ادویات موجود نہیں ہے۔ محکمہ حیوانات کے ا ہلکاروں نے بھی حدود کا بہانہ کر کے مویشوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ گلمت میں محکمہ حیوانات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی طرف سے کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں ملتا ہے جس کے باعث ہم دور داز چرگاہ نہیں جا سکتے ہیں جبکہ سوست میں تعینات محکمہ حیوانات کے اہلکاروں نے بھی انکار کر دیا کہ یہ مال مویشی گلمت والوں کے ہیں اس لئے ہماری ڈیوٹی میں نہیں ہے۔ حدود کے معاملے میں مویشوں کی ہلاکت جاری ہے ۔ مال مویشی مالکان نے ضلعی انتظامیہ ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ حیوانات کے اہلکاوں کو چراگاہ پر بھیج کر مال مویشیوں میں حفاظتی ٹیکے لگاوائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button