ضلع شگر میں جشنِ آزادی کی متعدد تقریبات منعقد ہوئیں، اجداد کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

ضلع شگر میں جشنِ آزادی کی متعدد تقریبات منعقد ہوئیں، اجداد کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)آج ہمیں پھر سے بحیثیت قوم بننے کی ضرورت ہیں۔ورنہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد فوت ہوجائے گا۔نفرتوں کو ختم کرکے ہم میں سے ہر ایک کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں۔آزادی ایسے ہی نہیں ملی اس کیلئے ہمارے آباؤ و اجداد نے بڑی قربانیاں دی۔اس آزادی کی قدر کریں اور بحیثیت آزاد قوم دنیا میں نام پیدا کریں ان خیالات کا اظہار یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر فہدممتاز،حاجی وزیر فدا علی ،پرنسپل انٹر کالج شگر محمد اسماعیل و دیگر نے کہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے ۔جس کی قدر کشمیر یوں سے پوچھے جس ہندوستان کی ظلم و بربریت کا شکار ہے ان کی ناموس محفوظ نہیں۔ڈوگرہ راج میں ہمیں آباؤ و اجدا پر ظلم کی انتہاء ہوتی تھی۔تاہم انہوں نے اپنے بزور بازو ڈوگروں کا بھگا کر آزادی حاصل کی ہمیں اس موقع پر ان شہیدوں اور غازیوں کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہیں۔جنہوں نے بڑی قربانیاں دیکر اس ملک کو حاصل کیا۔قائد اعظم اور ان کے رفقاء نے اس ملک کو ایک فلاحی مملکت کے طور پر حاصل کیا تھا تاہم آج دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان وہ نہیں رہا جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھا تھا۔لیکن آج ہمیں پھر سے بحیثیت قوم بننے کی ضرورت ہیں۔ورنہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد فوت ہوجائے گا۔نفرتوں کو ختم کرکے ہم میں سے ہر ایک کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں۔آزادی ایسے ہی نہیں ملی اس کیلئے ہمارے آباؤ و اجداد نے بڑی قربانیاں دی۔اس آزادی کی قدر کریں اور بحیثیت آزاد قوم دنیا میں نام پیدا کریں ۔ شگر میں یوم آزادی کی ضلعی تقریب انٹرکالج شگر میں منعقد ہوئی۔صبح انٹرکالج میں ڈپٹی کمشنر شگر اور ایس پی شگر نے پرچم کشائی کرکے جشن آزادی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر پولیس کی دستے نے سلامی دی۔تاہم مرکزی تقریب کالج اڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں سکولوں کے طلباء کے درمیاں تقریری اور ملی نغموں کا مقابلہ ہوا۔ بچوں نے آزادی اور تحریک آزادی پر اپنے تقاریر پیش کئے۔ جس میں ہائی سکول الچوڑی کے طالب نے تقریری مقابلے میں اول اور ہائی سکول تسر کے دو ننھے طالب علموں نے ملی نغمے میں اول پوزیشن حاصل کی۔

Independen Day at Shigar copy

ہائی سکول شگر سے آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم تبسم اور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر سید محمد عراقی نے کی۔ریلی کا آغاز گورنمنٹ ہائی سکول شگر سے ہوا ۔جس میں شگر سنٹر کے سکولوں کے طلباء اور اساتذہ شریک ہوئے۔ طلباء اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ملی نغمے بھی گائے جارہے تھے۔ریلی شہید چوک تک آئے۔جہاں تحریک آزادی پاکستان و بلتستان کے شہیدوں کے نام یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے۔اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ملک عزیز پاکستان کی استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Flag Hosting copy

جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں شگرضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہی پولو گراؤنڈ میں پولو کا میچ کھیلا گیا ۔جس میں شگر اے اور بی کے درمیاں مقابلہ ہوا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی شگر تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایس پی شگر سید الیاس حسین،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر ایاز شگری ،وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام ک کوارڈینٹر سلطان اور دیگر شامل تھے۔پولو میچ دیکھنے کیلئے شگر کے گرد و نواح سے ہزاروں شائقین پولو اور تماشائی گراؤنڈ میں موجودتھے ۔انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شگر ا ے نے بی کو ہرا کر میچ جیت لیا مہماں خصوصی نے ونر اور رنر میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

Sports copy

صدر علمائے امامیہ شگر سید طہ الموسوی شمس الدین نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ۔آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔اس ملک ہمارے اسلاف و بزرگان نے اسلام کے نام پر حاصل کیا اور ایک اسلامی فلاحی مملکت کی بنیاد رکھا۔اسلامی فلاحی ریاست میں اسلامی قوانین کا نفاذ ضروری ہے۔ایک اسلامی فلاحی مملکت میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہوتے ہیں ان شہریوں اور لوگوں کی جان و مال ،ناموس،عزت کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ بنیادی ضروریات ،مذہبی ،لسانی اور عبادات کی آزادی بھی اس زمرے میں آتا ہے۔مغرب کی آزادی اور اسلام میں آزادی کا مفہوم الگ الگ ہیں۔ہمارے آباؤ و اجداد نے اس ملک کو مغربی طرز پر نہیں بلکہ اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا۔اور اسلام امن کا مذہب ہے۔۔جو دہشت گرد ملک میں اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے ملک میں انتشار پھیلارہے ہیں وہ اس ملک کے غدار اور غیروں کے اشارے پر اس ملک کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ جس ملک کی بنیاد اسلام اور کلمہ طیبہ پر ہو اس ملک کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اللہ تعالی کی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔