سیاست

ن لیگ کے پاس عوام کو دینے کے لئے تختیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، سابق وزیر اعلی کا جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب

سکردو(محمد علی انجم ) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے پیپلزسکرٹیریٹ سکردو میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقیدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا وجود گلگت بلتستان سے ختم ہو چکا ہے ، ن لیگ اب ن لیگ کے بجائے تختی لیگ بن کر رہ گئی ہے ،ن لیگ کے پاس عوام کو دینے کے لیے سوائے تختیوں کے اور کچھ نہیں ، ن لیگ کو بتا دینا چاہتا ہوں کی تختیوں کی دنیا سے نکل کر عوام کی حقیقی خدمت کریں، تختیاں لگانے سے عوام کو پیٹ نہیں بھرتا ، وزیر تختی نے ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی لیکن عوام خوب جانتے ہیں کہ یہ منصوبے کس کے دور کے ہیں ن لیگ کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں اس لیے وہ تختیوں میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ،پٹواریوں کی حکومت سے عوام عاجز آچکے ہیں ن لیگ جلسوں میں پٹواریوں کے زریعے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کر تی ہے جلسے پٹواریوں کے زریعے کامیاب نہیں ہوا کرتی ، نواز شریف کو دل سے کوئی پسند نہیں کرتا ، نوا ز شریف کو دل سے کوئی نہیں چاہتا ، لیکن شہید بھٹو ،شہید بی بی اور بلاول کے لوگ دل سے چاہتے ہیں پیپلزپارٹی پٹواریوں کی نہیں عوام کی جماعت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف بولنے والے ن لیگی آج بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں مجھے اپنے تہیں نیب کے حوالے کرنے کی باتیں کرنے والو ں نے آج دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا گیا ، کرپشن کا بازار گرم کرنے والے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ن لیگ نے کریشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڈ ریے ہیں ، گلگت بلتستان میں ن لیگ کی نہیں بیوروکریسی کی حکومت نظر آتی ہے وزیر اعلیٰ اور وزراء بیوروکریسی کے سامنے بھگی بلی بنے ہوئے ہیں ،ن لیگ کی صوبائی حکومت ایک چراسی تک بھرتی کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ،وزیراعلیٰ کے دورے گانچھے کے موقعے ان کے اپنے جلسے میں گو نواز گو اور گو حفیظ گو کے نعرے لگے ، عوام نے جھوٹ بولنے اور عوام کو بے وقوف بنانے پر ن لیگوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، وزیراعلیٰ عوام کی طرف سے بے عزت ہونے بعد گلگت بھاگ گئے ، ن لیگ ٹھیکوں کی بندر بانٹ کر رہی ہے ، چور دروازے سے اپنے من پسند لوگوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہے اگر عوام کے ساتھ ذیادتی کا سلسلہ جاری رہا تو دمادم مست قلندر ہو گا ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ، سکردو شہر کے سٹرکوں کی ری کارپٹنگ ،چھومک پل ، گانچھے روڈ ، کراردو قمراہ روڈ ،واٹر چینل یہ سب ہمارے دور کے منصوبے ہیں جن پر تختی لیگ نے اپنے نام کی تخیتاں لگائی ہیں ، ن لیگ والوں کو پتہ ہے کہ عوام میں ان کی کوئی حثیت نہیں اس لیے وہ تختیوں میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ن لیگ کے ایک سالہ دور حکومت میں اب تک کوئی ٹینڈر ہوا ہی نہیں تو نئی سکیموں کا افتتاح کیسے کیا جا رہا ہے ، حفیظ الرحمن کے دورہ سکردو کے موقعے پر وہ شنگریلا میں آرام کرتے رہے تاکہ عوام کا ان سے کوئی سامنا نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا یہ واضح ثبوت ہے کہ ن لیگ کے گانچھے جلسے میں ن لیگوں نے ہی گو نواز گو کے نعرے لگا دئے جھوٹ کی فیکٹری چلانے والے اب عوام سے جھوٹ بولنا بند کردیں ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button