تعلیم

دی لرننگ اکیڈمی دنیور میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد

گلگت (سٹاف رپورٹر)کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا ادارہ دی لرننگ اکیڈیمی گلگت دینور میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارہِ ہذا کے طلباء وطالبات نے اپنی تقاریر میں وطن سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور ساتھ ساتھ ملی نغموں اور کلام اقبال سے محفل کو رونق بخشا۔ انھوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال اور تحریک آزادی کے دیگر رہنماؤں کی خدمات اور قربانیوں کو خوب سراہا ۔محفل کے مہمانِ خصوصی آغاشیخ مرزہ علی نے اپنی تقریر میں پاکستان کے غیور عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور پاکستان سے گلگت بلتستان کے عوام کے وفاداری کو سرہاتے ہوئے طلباء و طالبات کو پاکستان کے مستقبل کا ضامن قرار دیا ۔ تقریب کے آخر میں چیرمین سیڈف قربان علی منتظر نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے جذبہِ حب الوطنی کو سراہاتے ہوئے پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعاکی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button