سیاست

مسلم لیگ ن کے جلسے میں ہنگامہ آرائی اور گو حفیظ گو کے نعروں کے پیچھے پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں، انجینئر اسماعیل

سکردو ( رجب علی قمر ) سابق وزیر بلدیات گلگت بلتستان انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ گانچھے میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں ہنگامہ آرائی اور گوحفیظ گو کے نعروں کے پیچھے پیپلز پارٹی کو کوئی کردار نہیں تھا گانچھے کے عوام مہمان نواز اور مخلص قسم کے لوگ ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی جھوٹے اعلانات اور کالے کرتوت پر عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ااشرف صدا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو وزیر اعلیٰ کے جلسے میں ہنگامہ آرائی کا ماسٹر مائنڈ قرار دینا مضحکہ خیز ہے گانچھے جلسہ میں جو کچھ ہوا اس کا ماسٹر مائنڈ گانچھے کے عوام ہی ہے جو مسلم لیگ کی حکومت کے ایک سال میں ہی تنگ آچکے ہیں اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے گانچھے میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے عوام نے جلسے میں اظہار نفرت کرکے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی فتح ہے اُنہوں نے کہا کہ حفظ الرحمن نے گلگت سکردو روڈ کو توسیع دے کر خپلو تک ایکسپریس وے بنانے کا تاریخی جھوٹ بولا ہے جو لوگ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے ایک سال سے صرف ٹینڈر کے معاملے میں گھسیٹا ہوا ہے وہ حکومت کیا خپلو تک خاک ایکسپریس وے تعمیر کریں گے یہ تما م اعلانات مخض نواز شریف کی اعلانات کی طرح ہے جو جہاں جائے عوام کو سبز باغ دکھا کر چلے آتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ مسلم لیگ ن کی دور میں گلگت بلتستان کے عوام تذبذب کا شکار ہے کیونکہ ایک منظم سازش کے تحت ن لیگ کے اُمیدواروں کو جتوایا گیا جس کی وجہ سے ہر طرف ناکامی کے آثار سامنے آرہے ہیں ان کے حکومت کا ایک سال کا عرصہ نہیں ہوا ہے آئے روز جلسے جلوس اور احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button